اسلام آباد (نیوزڈیسک) یورپی اجناس بر آمد کرنے والے ممالک کی کرنسیوں کی قدر پاکستان روپے کے مقابلے میں گرگئی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ہفتہ وار بنیاد پر یورو کی قدر روپے کے مقابلے میں ایک روپے بہتر پیسے کم ہو کر ایک سو چودہ روپے دس پیسے رہی۔ ہفتے کے دوران سوئس فرینک کی قدر ایک روپیہ پینتالیس پیسے ، برطانوی پاﺅنڈ تہتر پیسے کم ہوئی۔ اجناس بر آمد کرنے والے ممالک کی کرنسیز کینیڈا ایک روپے انتیس پیسے اور آسٹریلین ڈالر کی قدر میں ایک روپیہ بیس پیسے کمی ہوئی۔ ہفتے کے دوران چینی یو آن کی قدر میں دو پیسے اضافہ ہوا جبکہ ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے ایک سو ایک روپے ستانوے پیسے پر بند ہوئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں