پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

میاں صاحب کے خون میں ’’این آراو ‘‘کی کمی ہے اور ۔۔! ، فواد چوہدری نے انتہائی سنگین دعویٰ کردیا

datetime 4  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ میاں صاحب کے خون میں این آراو کی کمی پائی گئی ہے، اللہ نوازشریف کو صحت عطا فرمائے، پنجاب کے ایک کروڑ عوام کو20فروری کو صحت کارڈ ملنا شروع ہوں گے،پہلے مرحلے میں اسلام آباد اور فاٹا کے مستحقین مستفید ہوں گے،صحت کارڈ سے 7لاکھ 20 ہزار روپے کا مفت علاج کروانے کی سہولت میسر ہوگی،غریب طبقے کو فائدہ ہوگا،صحت کارڈ کا آغاز کرکے پی ٹی آئی نے اپنے وعدے کی تکمیل کردی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے وفاقی وزیرصحت عامرکیانی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ کی اسلام آباد اور سابق فاٹا سے شروعات کی گئی ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ پروگرام سے غریبوں کو تحفظ فراہم کریں گے، صحت کارڈ سے 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک کا علاج بالکل مفت ہوگا، 20 فروری سے پنجاب کے 4 اضلاع میں صحت کارڈ پروگرام شروع ہوگا ۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں صحافی برادری، کیمرا مینز کو بھی شامل کیا گیا ہے، غریب آدمی کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے، صحت کارڈ خیبر پختونخوا سے شروع کیا گیا تھا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فنکاراور صحافیوں کو خصوصی طور پرصحت کارڈ پروگرام میں شامل کیا گیا ہے، غربت کے خاتمے کے لئے کام کرنے والی آرگنائزیشن کو اکٹھا کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سرکاری اسپتالوں پر بے تحاشا بوجھ ہے، صحت کارڈ سے شہری مرضی کے اسپتال سیعلاج کرا سکے گا، صحت کارڈ سے غریب آدمی کو علاج کی بہترین سہولتیں ملیں گی۔انھوں نے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ زرداری صاحب ان کے بچوں کا وقت زیادہ تر دبئی میں گزر ا ہے، میاں صاحب کے خون میں این آراو کی کمی پائی گئی ہے، انھیں صحت عطا فرمائے۔اس موقع پر وزیر صحت عامر کیانی نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ کے لئے مختلف ذرائع سے فنڈز جمع کئے جا رہے ہیں، پاکستان کے غریب طبقے کو سطح غربت سے اوپر لانا ہے۔

وزیر صحت عامرکیانی نے کہا کہ دوردراز علاقوں میں رہنے والوں کوایک ہزار روپے ٹرانسپورٹ کی مد میں دیں گے، خدانخواستہ کسی کا انتقال ہوتا ہے، تو تدفین کے لئے 10 ہزار روپے بھی دیں گے۔انھوں نے کہا کہ عوام کو آمدنی کی بنیاد پر 3 کیٹیگری میں تقسیم کر کے صحت کارڈ دیا جائے گا، صحت کارڈ کے لئے آمدن کے لحاظ سے نشان دہی کر کے شہریوں کو بلایا جائے



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…