بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ پہنچ گیا، ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کا آغاز کب ہو رہا ہے؟ محکمہ موسمیات نے بڑی خبر سنا دی

datetime 4  فروری‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ پہنچ گیا ہے جو کہ ملک کے مغربی علاقوں میں موجود ہے اور یہ سلسلہ منگل کے دن مختلف حصوں میں پھیل جائے گا اور بدھ تک برقرار رہے گا، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق منگل اور بدھ کے روز بالائی خیبرپختونخوا کے علاقوں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژن، شمال مشرقی پنجاب کے علاقوں راولپنڈی،

گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پر جبکہ بنوں، ڈی آئی خان، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، ساہیوال ڈویژن میں کہیں کہیں، اور کوئٹہ، ژوب، قلات، سکھر، لاڑکانہ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ مالاکنڈ ڈویژن کے علاقوں سوات، چترال،کالام، مالم جبہ، اپردیر، کوئٹہ،ہزارہ ڈویژن، مری، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے رواں ماہ ملک بھر میں بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے رواں ماہ بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ پہاڑی علاقوں میں برفباری سے سابقہ تمام ریکارڈ ٹوٹ جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ پاکستان بھر میں 4 سے 5 بارش برسانے والے سلسلے داخل ہونے کا امکان ہے اور نئے سلسلوں کے داخل ہونے سے پورے ملک کے طول و عرض میں بارشیں ہوں گی اور ان بارشوں کے باعث سندھ و بلوچستان کے خشک اور قحط زدہ علاقوں میں بھی صورتحال بہتر ہو جائے گی۔محکمہ موسمیات نے پہاڑی علاقوں میں بھی شدید برفباری کی پیشگوئی کی ہے اور کہا کہ برفباری کا نیا سلسلہ اگلے 72 گھنٹوں کے بعد شروع ہوجائے گا، ملکہ کوہسار مری میں پے درپے برفباری کے سلسلے آئیں گے اور موجودہ عالمی موسمیاتی کیفیت کے مطابق مری کی تاریخ کے تمام سابقہ ریکارڈز ٹوٹ جانے کا امکان ہے، بارشوں اور برفباری کے باعث فروری کے دوران درجہ حرارت معمول سے 8 سے 10 سینٹی گریڈ کم رہنے کا اندیشہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…