اتوار‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2026 

تبدیلی کے نام پر سادہ لوح عوام کو بے وقوف بنایا گیا ،مولانا فضل الرحمن نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 3  فروری‬‮  2019 |

راولپنڈی ( آن لائن ) جمعیت علما اسلام کے امیرو متحدہ مجلس عمل کے صدرمولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں حقیقی تبدیلی کے لئے حقیقی نمائندوں کی ضرورت ہے اس وقت تک 22کروڑپاکستانی عوام کی زندگیوں میں خوشیاں نہیں آسکتیں جب تک حکمران اپنا قبلہ درست اور سودی نظام کی بجائے اللہ اور اس کے رسول کی بتائی ہوئی طرز معیشت کو اختیار نہیں کرلیتے ملک میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکا ہے

رہی سہی کسر حکمرانوں کے غیر دانشمندانہ اقدامات نے پوری کردی ہے موجودہ حکمرانوں کے پاس معاشی بحران سے نکلنے کے لیے کوئی وژن ہے اور نہ ہی کوئی ٹھوس حکمت عملی ہے تبدیلی کے نام پر سادہ لوح عوام کو بے وقوف بنایا گیا ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز جمعیت علماء اسلام پی پی 12لے زیر اہتمام جامعہ عثمانیہ نسیمیہ فاطمہ گلستان کالونی چکری روڈ میں تربیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مولانا مقصود عثمانی،، مولانا محبوب الرحمن ، سید مزمل شاہ، مولانا فدا احمد صدیقی، حافظ وقاص، سید گل عظیم شاہ مولانا تاج محمد خان مولانا ارشد عباسی، مولانا حسین قاسمی اور دیگر نے بھی خطاب کیا مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مدینہ کی ریاست کا خواب دکھانے والے سودی طرز معیشت کو تبدیل کرنے کو تیار نہیں حکمرانوں کے دوہرے معیار قوم کے سامنے آچکے ہیں ملکی معیشت اس وقت شدید دباؤ میں ہے۔ انہوں نے کنوشن کے شرکاء سے کہا کہ ملک میں اسلام کے نفاذ کیلئے تربیت کا ہونا ضروری ہے ہم میں سے ہر ایک کو تیار رہنما ہو گا ہمیں دین کے مطابق زندگی گزارنے کیلئے اسلام کے سنہری اصولوں کو اپنانا ہو گا۔انھوں نے کہاکہ ملک میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکاہے عوام حکومتی کارکردگی سے مایوس ہورہے ہیں صرف چھ ماہ میں ہی پی ٹی آئی کی حکومت کی کارکردگی کا گراف نیچے گرچکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج ملک میں مسائل کے انبارلگے ہیں جب کہ وزراء کی فوج ظفر موج اقتدار کو انجوائے کرنے کے سوا کچھ نہیں کررہی

مولانا مقصود عثمانی،، مولانا محبوب الرحمن ، سید مزمل شاہ اور دیگر نے کہا کہ ملک میں حقیقی تبدیلی کے لیے حقیقی نمائندوں کی ضرورت ہے اس وقت تک 22کروڑپاکستانی عوام کی زندگیوں میں خوشیاں نہیں آسکتیں جب تک حکمران اپنا قبلہ درست اور سودی نظام کی بجائے اللہ اور اس کے رسول کی بتائی ہوئی طرز معیشت کو اختیار نہیں کرلیتے سیاسی و معاشی عدم استحکام کی وجہ سے عوام کے مسائل میں دن بدن اضافہ ہوتا چلا جارہاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…