منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

95سال کی عمر میں بھی جوانوں کی طرح چاک و چوبند ، یہ بھارتی بابا کونسا سا ایسا آسان کام کرتا ہے جس کی وجہ سے آج بھی جوان ہے ؟ جانیں

datetime 3  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )95سال کی عمر میں بھی جوانوں کی طرح چاک و چوبند ، یہ بھارتی بابا سارا دن پراٹھے کھاتا ہے مگر کونسا سا ایسا آسان کام کرتا ہے جس کی وجہ سے آج بھی جوان ہے ؟ جانیں ۔ بھارت میں 95 برس کی عمرمیںچاق و چوبند رہنے والے دھرم پال گلاٹی دنیا کے سب سے

’’جوان‘‘ اور زیادہ تنخواہ دار چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) ہیں۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق تقسیم ہند کے بعد پاکستان سے بھارت آنے والے 95 سالہ بزرگ کی ترقی کی کہانی انتہائی دلچسپ ہے۔ دھرم پال گلاٹی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ وہ روزانہ صبح 4 بجے اٹھ کر ورزش کرتے ، پھل فروٹ کھا تے، نہرو پارک میں چہل قدمی کرتے اور پھر دن بھر وقفے وقفے سے پراٹھے کھانے میں گزارتے ہیں جبکہ شام ہوتے ہی دوبارہ سیر کے لئے نکل جاتے ہیں اور رات کو ملائی اور ربڑی نوش کرتے ہیں۔ گلاٹی کا کہنا ہے کہ وہ اس عمر میں بھی خود کو جوان سمجھتے ہیں اور ان کی فٹنس کے باعث انہیں حکومت کی جانب سے پدم بھوشن ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ گلاٹی نے کا کہنا ہے کہ انہوں نے محنت ، اعتماد اور لگن کی بدولت صرف 1500روپے سے کاروبار شروع کیا اور آج اسے 2 ہزارکروڑ روپے تک پہنچا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ محبت کے بھو کے ہیں جب بچے اور نوجوان ان سے ملاقات کرنے کے بعد ان کے ساتھ سیلفی بنواتے ہیں تو بہت اچھا لگتا ہے۔ دھرم پال گلاٹی آجکل’’مصالحوں کے بادشاہ‘‘ ’’اصلی مصالحے سچ سچ‘‘ کے ٹی وی اشتہار میں بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ وہ 27 مارچ 1924ء کو پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں پیدا ہوئے اور 1942ء کو تقسیم ہند کے بعد امرتسر اور وہاں سے اہل خانہ کے ہمراہ دہلی میں رہائش پذیر ہوئے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…