پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی حج پیکیج میں تاریخی اضافے کی شدید مذمت

datetime 1  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے حج پیکیج میں تاریخی اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ریاست مدینہ کے دعویدارحکومت نے عوام کا مکہ اور مدینہ جانا مشکل بنادیا ہے،پی ٹی آئی پہلی کابینہ ہے جس نے حج پر کسی قسم کی کوئی سبسڈی نہیں دی،اپوزیشن حج پیکجز میں اس قدر اضافے کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھائے گی۔ اور حکومت سے جواب طلب کرے گی۔جمعہ کو ایک بیان میں شہباز شریف نے کہ اکہ حکومت نے پاکستانی حجاج کو دینی فریضہ کی ادائیگی میں مشکلات سے دوچار کردیا۔

انہوں نے کہاکہ ریاست مدینہ کے دعویدارحکومت نے عوام کا مکہ اور مدینہ جانا مشکل بنادیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سے مہنگا حج قوم کو دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ محسوس ہوتا ہے کہ حکومت نے حج کو مقدس مذہبی عبادت نہیں بلکہ آمدن کے ایک ذریعے کے طورپر لیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی پہلی کابینہ ہے جس نے حج پر کسی قسم کی کوئی سبسڈی نہیں دی۔انہوں نے کہاکہ حج کی مینجمنٹ کی سمجھ نہیں آئی، تیل کی قیمتوں میں کمی اور دیگر فوائدحاجیوں کو کیوں نہیں دئیے گئے؟۔ انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت نے 2018ء تک قربانی سمیت حج پیکجز کو مہنگا ہونے سے روکے رکھا تھا۔انہوں نے کہاکہ حکومت کو سمجھنا ہوگا کہ حج کاروبار کا ذریعہ نہیں بلکہ ایک عبادت ہے جس میں حکومت نے اللہ کے مہمانوں کو سہولت دینا ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت میں بھی حجاج کرام کو سہولت دی جاتی ہے لیکن ریاست مدینہ کے دعویداروں نے حاجیوں سے ہر ریلیف چھین لیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور میں حج کے سب سے بہترین انتظامات کئے ۔ انہوں نے کہاکہ عام آدمی کے لئے حج کا سوچنا بھی موجودہ حکومت نے محال کردیا ہے۔ شہبازشریف نے کہاکہ اپوزیشن حج پیکجز میں اس قدر اضافے کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھائے گی اور حکومت سے جواب طلب کرے گی۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…