جکارتہ (این این آئی)انڈونیشیا کے جنوبی علاقے میں مشہور پھل دوریان کے دو دانے انتہائی مہنگے داموں فروخت ہوئے۔ دو میں سے ہر ایک دانے کی قیمت ہزار ڈالر تھی جو ملک میں کم سے کم اجرت سے تقریبا آٹھ گنا زیادہ بنتی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق دل چسپ بات یہ ہے کہ پھلوں کا بادشاہ کہلانے والا دوریان پھل انتہائی خوش ذائقہ ہوتا ہے مگر اس کی بْو ناقابل برداشت ہوتی ہے۔ یہ جنوب مشرقی ایشیا کے حصے میں انتہائی مقبول پھل ہے۔ مستطیل شکل میں ہونے کی صورت میں یہ چند ڈالروں میں فروخت ہوتا ہے۔
تاہم بیضوی شکل میں ہونے پر اس کی قیمت انتہائی بلند ہو جاتی ہے۔کچھ یہ ہی معاملہ مغربی صوبے جاوا کے علاقے تاسکیمالایا کی ایک دکان پر فروخت ہونے والے دو دوریان کا بھی رہا جہاں ایک دوریان کی قیمت 990 ڈالر کے مساوی تھی۔ یہ دوریان جے کوئن قسم سے تعلق رکھتے تھے جو کہ نادر اور امتیازی نوعیت کے ذائقے کی حامل قسم شمار ہوتی ہے۔اس خبر کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بہت سے ردود عمل سامنے آئے۔ ایک شخص نے انسٹاگرام پر اپنے تبصرے میں لکھا کہ اتنی زیادہ قیمت ہول ناک ہے۔