اتوار‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2026 

ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے،کوئی نرمی نہیں کی جائے گی،چیئرمین نیب نے بڑے اقدام کا اعلان کردیا

datetime 29  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد (یوپی آئی) قومی احتساب بیورو کے چیئر مین جسٹس جاوید اقبال نے کہاہے کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے۔ نیب نے ملک کو بد عنوانی سے پاک کرنے کیلئے نیشنل اینٹی کرپشن سٹریٹجی بنائیَ جس کو بدعنوانی کے خلاف موئثر ترین حکمت عملی کے طور پر تسلیم کیا گیاہے۔ ان خیالات کااظہار قومی احتساب بیورو کے چیئر مین جسٹس جاوید اقبال نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نیب، اشتہاری اور مفرور ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کرتے ہوئے

ان کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے پر یقین رکھتا ہے۔ نیب ہاؤسنگ اور کوآپریٹو کمپنیوں ‘ بینک فراڈ بنک ‘ منی لانڈرنگ ،سرکاری ملازمین اور پرائیویٹ اشخاص کے سرکاری فنڈ میں خرد برد اور اختیارات سے تجاوز اور آمدن سے زائد اثاثوں کے مقدمات کی قانون کے مطابق تحقیقات کررہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نیب کو 2018ء میں اسی عرصے کے دوران 2017ء کے مقابلے میں دوگناہ شکایات موصول ہوئیں۔ انہوں نے کہاکہ نیب نے مقدمات نمٹانے کیلئے اوقت کار کا تعین کیا ہے ‘ نیب نے سینئر سپر وائزری افسران کی اجتماعی دانش سے فائدہ اٹھانے کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نظام وضع کیا ہے ‘ انکوائری اور انوسٹی گیشن کے معیار میں بہتری اور سپروائزری افسران کی اجتماعی دانش سے فائدہ اٹھانے کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نظام کامیاب رہاہے۔ چیئر مین نیب نے کہا کہ نیب سارک ممالک کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے ‘ پاکستان سارک انٹی کرپشن فورم کا پہلا چیئرمین ہے ‘ نیب نے بد عنوانی کے خاتمہ کیلئے چین کے ساتھ مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو بدعنوانی کے برے اثرات سے آگاہ کرنے کیلئے ملک بھر کے سکولوں ‘ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں کردار سازی کی 50 ہزار سے زائد انجمنیں تشکیل دی گئی ہیں۔

بدعنوانی کے خاتمہ کو اپنی اولین ترجیح قرار دیتے ہیں۔قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی ہدایت پر نیب کے افسران کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے اور اسے مزید بہتر بنانے کیلئے جامع معیاری گریڈنگ سسٹم شروع کیا ہے ۔ اس گریڈنگ سسٹم کے تحت نیب کے تمام علاقائی بیور وز کی کارکردگی کا جائزہ ہر سال لیا جاتا ہے ۔جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اس کے علاوہ نیب نے مانیٹرنگ اینڈ ایلیویشن نظام وضع کیا ہے ۔جس کے تحت تمام شکایات پر پہلے

دن سے ہی خصوصی نمبرلگا دیا جاتاہے جس کی بدولت اب انکوائریوں، انوسٹی گیشن، احتساب عدالتوں میں ریفرنس، ایگزیکٹو بورڈ، ریجنل بورڈز کی تفصیل ، وقت اور تاریخ کے حساب سے ریکارڈ رکھنے کے علاوہ موثر مانیٹرنگ اینڈ ایلیویشن سسٹم کے ذریعہ اعدادوشمار کا معیاراور مقدار کا تجزیہ بھی کیا جا رہاہے ۔انہوں نے کہا کہ نیب نے عوام کی شکایات کوہر ماہ کی آخری جمعرات کو نہ صرف خود سنتے ہیں بلکہ نیب کے تمام ریجنل بیوروز کو بھی یہ ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ

وہ بھی ہر ماہ کی آخری جمعرات کو عوام کی شکایات خود سنیں ۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی ہدایت پر قومی احتساب بیورو نے نیب کے تمام علاقائی دفاتر میں شکایت سیل بھی قائم کردیئے ہیں ۔ اس کے علاوہ نیب نے اسلام آباد میں فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی ہے جس میں ڈیجیٹل فرانزک، دستاویزات اور فنگر پرنٹ کے تجزیئے کی جدید سہولیات میسر ہیں۔ فرانزک سائنس لیبارٹری کے قیام سے نیب کو جدید آلات سے لیس کرنے کے علاوہ فرانزک سائنس لیبارٹری کے قیام سے ایک تو وقت کی بچت ہوتی ہے دوسری کوالٹی اور سکریسی برقرار رہتی ہے۔



کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…