بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لاہور،ماں کم سن بیٹے کے علاج کیلئے ہسپتال آئی ، اپنی عزت لٹابیٹھی،شرمناک واقعہ

datetime 29  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )لاہور کے میو ہسپتال میں کم سن بیٹے کے علاج کی غرض سے آنے والی خاتون کا ہسپتال ملازم نے ریپ کردیا۔ہسپتال کے سیکیورٹی گارڈ سمیت 3 افراد خاتون کو میو ہسپتال کے البرٹ وکٹر ہسپتال (اے وی ایچ) کے دفتر میں لے کر گئے جہاں ان میں سے ایک سے خاتون کا ریپ کیا۔واقعہ 2 روز قبل میو کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) کے دفتر سے متصل بلڈنگ میں پیش آیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ فوری طور پر ایم ایس کے علم میں لایا گیا تاکہ سیکیورٹی گارڈ اور ملازمین کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔متاثرہ خاتون نے بعد ازاں گوالمنڈی تھانے میں تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔انہوں نے پولیس کو بتایا کہ ان کے رشتہ دار عثمان 2 روز قبل ان کے بیٹے، جو ہسپتال میں ایڈمٹ تھے، کی عیادت کے لیے آئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ عثمان غلطی سے ایڈمن بلاک کی جانب چلے گئے تھے جہاں سیکیورٹی گارڈ نے انہیں روکا اور ممنوعہ جگہ جانے پر جرمانے کی دھمکی دی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ گارڈ کے مطابق یہ جگہ صرف وی آئی پیز کے لیے مختص ہے۔گارڈ نے بعدازاں خاتون کو دھمکی دی کہ ڈاکٹر ان کے بیٹے کو سزا کے طور پر ڈسچارج کردیں گے اور خاتون سے ایڈمن حکام کے سامنے اگلے روز صبح 5 بجے انکوائری کے لیے پیش ہونے کا کہا۔خاتون علاج روکنے کے ڈر سے بتائے گئے وقت پر ہسپتال پہنچیں۔ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی وہ دفتر میں داخل ہوئی مشتبہ افراد جو پہلے ہی سے وہاں موجود تھے نے کمرہ بند کردیا اور ان میں سے ایک شخص نے انہیں ریپ کا نشانہ بنایا۔دریں اثنا میو ہسپتال نے معاملے میڈیا پر سامنے آنے کے بعد انکوائری کے لیے کمیٹی قائم کردی ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…