ہفتہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2026 

وفاقی حکومت کا سی پیک منصوبہ کے تحت نیا صنعتی شہر آباد کرنے کا فیصلہ ،منصوبہ کا افتتاح بہت جلد وزیراعظم عمران خاں کریں گے 

datetime 27  جنوری‬‮  2019 |

فیصل آباد(آن لائن) وفاقی حکومت نے سی پیک منصوبہ کے تحت فیصل آباد ساہیانوالہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی ‘‘ کے نام سے نیا صنعتی شہر آباد کرنے کا فیصلہ کیاہے اور انڈسٹری اینڈ انویسٹمنٹ پروموشن بورڈ نے منصوبہ کا پی سی ون تیار کرکے منظوری کیلئے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ انڈسٹری سیکشن کو بھجوادیا ہے

جس کے مطابق صنعتی زون 3432ایکڑ اراضی پر مشتمل ہوگا جس کیلئے چھ ارب تیس کروڑ سے اراضی خریدی جائیگی جس میں چار ارب حکومت اور دو ارب تیس کروڑ فیڈمک کے صنعتکار دینگے ، جب کہ منصوبہ کا افتتاح بہت جلد وزیراعظم عمران خاں کریں گے آن لائن کو بتایا گیا ہے کہ منصوبہ کیلئے موٹروے ایم تھری کے قریبی چار دیہاتوں چک نمبر 134، چک نمبر 136، چک نمبر 144اور چک نمبر 152ر ب کی اراضی حاصل کی جائیگی ،نئے صنعتی شہر میں چھوٹی اور بڑی دونوں صنعتیں قائم کی جائیں گی اور فیصل آباد کی شہر حدود میں قائم چھوٹی صنعتوں کو بھی نئے صنعتی زون میں منتقل کیا جائیگا، علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں جامع مسجد ،فیڈ مک آفس ، ہسپتال ، سکیورٹی آفس ، لیبر کلب ، لیڈیز کلب اور کمرشل ایریا سمیت دیگر سہولیات ایک چھت تلے فراہم کی جائیں گی ، پی سی ون کے تحت جون 2019ء تک تمام اراضی کا قبضہ حاصل کیا جائیگا، سی پیک منصوبہ کے تحت اس صنعتی شہر کے قیام سے فیصل آباد میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملنے کیساتھ ساتھ ہزاروں افراد کیلئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے جبکہ چھوٹی صنعتوں کے یہاں منتقل ہونے سے فیصل آباد شہر سے آلودگی کا خاتمہ کرنے میں بھی بڑی مدد ملے گی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…