پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

حکومتی اقدامات کے نتیجہ میں کئی شعبوں کی کاروباری لاگت کم ہو جائے گی : ڈاکٹر مرتضیٰ مغل

datetime 27  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ ترمیمی فنانس بل کے نتیجہ میں حکومت کی آمدنی میں سات ارب روپے تک کی کمی واقع ہو گی مگر اس سے کئی کلیدی شعبوں کی کاروباری لاگت کم ہو جائے گی جس سے متعدد اشیاء کی قیمت پر فرق پڑے گا۔

جبکہ برامدکنندگان کو بین الاقوامی منڈی میں قدم جمانے میں مدد ملے گی۔ان اقدامات پر عمل درامد چھ ماہ بعد ہو گا مگراس کے مثبت اثرات ابھی سے واضع ہونا شروع ہو گئے ہیں اور کئی بڑے بزنس گروپ سرمایہ کاری بڑھانے کا فیصلہ کر رہے ہیں۔ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ حکومتی اقدامات سے ریفنڈ کے متعلق برامدات کی شکایات کا ازالہ ہو گا ، ٹیکس اہلکاروں کی بلیک میلنگ کم ہو جائے گی، گیس استعمال کرنے والے تمام شعبوں سمیت زرعی شعبہ کی لاگت کم ہو جائے گی جبکہ شمسی توانائی، بینکنگ، ہاؤسنگ، ایس ایم ای، آٹو موبائل اور دیگر کا شعبے تیزی سے ترقی کریں گے۔صنعتی شعبہ کے ذمہ چار سو ارب روپے کا جی آئی ڈی سی واجب الادا ہے اور اگر وہ اس میں کمی کے بعد ادائیگی کرتے ہیں تو حکومت موبائل فونز کی درامد پر ٹیکس ختم کر دے کیونکہ اسکا ملکی ترقی اور ٹیلی کام انڈسٹری کے پھیلاؤ سے براہ راست تعلق ہے۔ ترمیمی فنانس بل میں نان فائیلرز کو بھی سہولت دی گئی ہے جس سے کاروباری سرگرمیان بڑھیں گی تاہم ان پر پابندیاں مزید کم کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ گاڑیوں اور پراپرٹی خریدنے پر قدغن سے معیشت میں سرمائے کی سرکولیشن کم ہو گئی تھی جس سے نوکریوں سمیت متعدد معاملات پر منفی اثر پڑا۔ نان فائیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے خریداریوں پر پابندی کے بجائے دیگر اقدامات کئے جائیں۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…