جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

اسد عمر کی ٹیم میں بھی وہی لوگ ہیں جو (ن) لیگ کیساتھ تھے، ملکی معیشت کی تباہی کا ذمہ دار کون ہے؟معروف ماہر معاشیات ڈاکٹر اشفاق حسن کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 26  جنوری‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)نامور ماہر معاشیات ڈاکٹر اشفاق حسن خان نے کہاہے کہ اسد عمر کی ٹیم میں وہی لوگ ہیں جو ن لیگ کے ساتھ تھے اور جو ملکی معیشت کی تباہی کے ذمہ دار ہیں،اسد عمر نے جو معاشی پیکیج پیش کیا ہے اسے منی بجٹ کہنا غلط ہے،اس سے مہنگائی نہیں بڑھے گی بلکہ افراط زر اسی سطح پر رہے گا۔

خصوصی گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹراشفاق حسن خان نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں چھ سات فیصد افراط زر ایک معمول کی بات ہے، اس کے بغیر معیشت نہیں چل سکتی۔انہوں نے اسد عمر کے معاشی پیکیج کے بارے میں کہا کہ اس میں معیشت میں بہتری لانے کی کوشش کی گئی ہے، اس کے علاوہ کاروباری طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کیا گیا ہے اور کاروبار کرنے میں آسانی کی کوشش کی گئی ہے۔ تاہم یہ پیکج پہلے پیش کرنا چاہیئے تھا۔نقصان میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کے بارے میں انہوں نے کہاکہ یہ معاملہ اب کالاباغ ڈیم کی طرح ہو گیا ہے، اس موضوع پر بات کریں تو سیاسی جماعتیں فوراً اسے ملک دشمنی قرار دے دیں گی۔آئی ایم ایف کے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر ہم آئی ایم ایف کے پروگرام میں جائیں گے تو اب تک کے تمام اچھے اقدامات پر پانی پھر جائے گا، انہوں نے کہاکہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ادائیگیوں میں توازن ہے جسے حل کرنے کے لیے وزیراعظم ملکوں ملکوں جا کر مالی مدد مانگنے پر مجبور کر دیا ہے۔درآمدات کے متعلق ڈاکٹر اشفاق حسن کا نکتہ نظر تھا کہ آسائش کے لیے منگوائی گئی اشیاء کو ایک سال کے لیے روک لینا چاہیئے تھا، اس کی بدولت ساڑھے تین سے چار ارب ڈالرز کا زرمبادلہ بچایا جا سکتا تھا۔ اسد عمر نے جو معاشی پیکیج پیش کیا ہے اسے منی بجٹ کہنا غلط ہے،اس سے مہنگائی نہیں بڑھے گی بلکہ افراط زر اسی سطح پر رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…