برلن(این این آئی)جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہا ہے کہ اْن کا ملک یمن کے بندرگاہی شہر حدیدہ میں فائر بندی کی نگرانی کرنے والی بین الاقوامی مبصرین کی ٹیم کے لیے اپنے مبصر روانہ کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حدیدہ میں جنگ بندی کی نگرانی کرنے والی مبصرین کی
ٹیم کی قیادت ہالینڈ کے ریٹائرڈ جنرل پیٹرک کیمیرٹ کر رہے ہیں۔ متحارب فریقین کے درمیان جنگ بندی کی ڈیل اٹھاہ دسمبر سن 2018 کو طے پائی تھی۔ یمنی تنازعے کے فریقین حوثی ملیشیا اور صدر منصور ہادی کی فوج حالیہ ایام میں قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل کو طے کرنے کی کوشش میں ہیں۔