اتوار‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2026 

قومی اسمبلی،قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ کے لیے نام فائنل،شہبازشریف کو بڑا اختیار مل گیا

datetime 25  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ کیلئے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی، کمیٹیوں کی چیئرمین شپ کے امیدوار زیادہ ہونے کی وجہ سے حتمی فیصلہ قائد حزب اختلاف کریں گے۔ذرائع ک یمطابق قائمہ کمیٹیوں سے متعلق مشاورت پر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی زیرصدارت پارلیمانی ایڈوائزری گروپ کا اجلاس اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں ہوا۔

اجلاس میں احسان اقبال، شاہد خاقان عباسی، خواجہ محمد آصف، مرتضی جاوید عباسی رانا ثنا اللہ، رانا تنویر، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب اور دیگر نے شرکت کی۔مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی ایڈوائزری گروپ کے اجلاس میں قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ کیلئے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق کمیٹیوں کی چیئرمین شپ کے امیدوار زیادہ ہونے کی وجہ سے حتمی فیصلہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کریں گے۔قومی اسمبلی کی 38 قائمہ کمیٹیوں سے متعلق حکومت اور اپوزیشن میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر اتفاق رائے کے تحت حکومت کو 20 اور اپوزیشن جماعتوں کو 18 قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی ملے گی۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) سمیت 9 کمیٹیاں دی گئی ہیں، جن میں مواصلات، اطلاعات،ریلوے، سائنس و ٹیکنالوجی، دفاعی پیداوار،وفاقی تعلیم و تر بیت، ٹریڈ کامرس ایں ڈ ٹیکسٹائل، نیشنل فوڈ سیکیورٹی، کشمیر اور گلگت بلتستان کی قائمہ کمیٹیاں شامل ہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی کو 6،متحدہ مجلس عمل کو 2 اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی ) کو ایک قائمہ کمیٹی کی سربراہی ملے گی۔ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پیر کو قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے نوٹیفکیشن جاری کیے جائیں گے۔اپوزیشن نے بھی قائمہ کمیٹیوں کے معاملے پر تمام تفصیل پیر کے روز اسپیکر آفس میں جمع کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔



کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…