استنبول(این این آئی)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے وینزویلا کے صدر نیکولس مادوروکوترکی کی جانب سے حمایت کی پیش کش کردی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو سے فون پر گفتگو کی اور انھیں ترکی کی جانب سے حمایت کی پیش کش کی ۔
انھوں نے اس حمایت کا اظہار وینزویلا کی حزبِ اختلاف کے لیڈر کے خود کو ملک کا صدر قرار دینے کے ردعمل میں کیا ۔ترکی کے صدارتی ترجمان ابراہیم کالین نے ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا کہ ہمارے صدر نے وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو کو فون کیا ہے ،انھیں ترکی کی جانب سے حمایت کا یقین دلایا ہے اور انھیں کہا ہے کہ میرے بھائی مادورو! آپ کھڑے رہیں ،ہم آپ کے ساتھ ہیں۔