جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

لینڈنگ یا ٹیک آف کے وقت طیارے کی روشنیاں مدھم کیوں ہوتی ہیں؟

datetime 12  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ کو فضائی سفر کرنے کا موقع ملا ہو یا اکثر کرتے ہوں تو ایک چیز ضرور دیکھی ہوگی اور وہ یہ کہ طیارے کے ٹیک آف یا لینڈنگ کے وقت اس کی لائٹس مدھم ہوجاتی ہے۔ یہ وہ چیز ہے جس نے عرصے سے فضائی سفر کرنے والے افراد کو الجھن میں

ڈال رکھا ہے کہ آخر ایسا کیوں ہوتا ہے۔ طیارے کا عملہ اپنے ہاتھ پیچھے کیوں رکھتا ہے؟ کچھ افراد کو لگتا ہے کہ یہ سونے کے لیے اچھا وقت ہے مگر ایسا ہونے پر آپ کو ذہنی طور پر زیادہ چوکنا ہونے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر آپ کو بھی یہ سوال ستاتا ہے تو اس کی وجہ کافی حیران کن اور خوفزدہ کردینے والی ہے۔ درحقیقت یہ روایت مسافروں کے تحفظ کے لیے اپنائی گئی ہے۔ اس کے پیچھے یہ خیال ہے کہ لائٹس کو مدھم کرکے مسافروں کو آنکھوں کو ارگرد کے ماحول کی روشنی سے مطابقت میں مدد مل سکے۔ اس کے نتیجے میں مسافروں کی آنکھوں کو تاریکی سے جلد مطابقت میں مدد ملتی ہے اور ایسا اس لیے کیا جاتا ہے کہ کسی ایمرجنسی کی صورت میں فوری انخلاءکی ضرورت ہو۔ ایک رپورٹ کے مطابق اگر مسافر کیبن بہت روشن ہو مگر اچانک تاریکی کرکے آپ سے کہا جائے کہ جلدی سے باہر نکل جائے تو ایسا ممکن نہیں ہوگا۔اسی طرح مسافروں کو کسی مشکل کے وقت اپنے ارگرد کے ماحول کو دیکھنا اور نکلنا آسان ہوجاتا ہے جبکہ لائٹس مدھم نہ کرنے پر کسی مشکل وقت میں زیادہ سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ اور ہاں یہ عمل صرف باہر نکلنے کے لیے ہی فائدہ مند نہیں بلکہ یہ باہر دیکھنے پر آپ کی آنکھوں سے دباﺅ میں کم کرتا ہے۔ ایک پائلٹ کے مطابق ایسا کرنے سے طیارے کے عملے کے لیے انخلاءکے لیے رکاوٹ بننے والے کسی بھی بیرونی خطرے جیسے آتشزدگی یا ملبے تک رسائی آسانی ہوجاتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…