کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)جرمن قونصل جنرل وولفرتھ نے کہا ہے کہ جرمنی اور پاکستان تجارتی شعبوں میں باہمی سرگرمیوں کے لیے تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جرمن قونصل جنرل وولفرتھ کا کہنا تھا کہ جرمنی اور پاکستان بالخصّوص اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے لیے
باہمی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔ جرمن قونصلر نے روایتی گھنٹہ بجا کرپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز کیا۔ اس موقع پر پی ایس ایکس کے سی ای او رچرڈمورن بھی موجود تھیں۔ جرمن قونصل کا کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ کا معیشت میں اہم کردار ہے، مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا آنا سود مند ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان چیمبر آف کامرس بھی جرمنی کی طرز عمل پر کام کررہا ہے، پاکستان کے نوجوانوں کو آگے آنے کی ضرورت ہے ملک کے استحکام کے لیے نوجوان نسل بہترین کردار ادا کرتی ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج، 62 پوائنٹس کا اضافہ خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار ہوا اور 100 انڈیکس میں 62 پوائٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری یعنی جمعے کے روز کاروبار سست روی کا شکار رہا تھا اور سرمایہ کاروں نے لین دین میں کوئی خاص دلچسپی ظاہر نہیں کی تھی۔ البتہ دوسرے سیشن میں سرمایہ کاروں نے حصص کی خریدو فروخت شروع کی تو مارکیٹ میں کچھ بہتری نظر آئی جو اختتام تک جاری رہی اور 100 انڈیکس 62.61 پوائنٹس اضافے کے بعد 39306 پر بند ہوا تھا۔