پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

آلودگی پر قابو نہ پایا گیا تو 2030 سے 2050 کے درمیان مرنے والوں کی سالانہ تعداد 70 لاکھ سے دگنی ہوجائے گی : ماہرین

datetime 24  جنوری‬‮  2019 |

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے ادراہ برائے عالمی صحت نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے دنیا بھر کو 10 بڑے خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے موسمیاتی تغیراتی تبدیلیوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کی گئی۔

جس میں بتایا گیا کہ رواں برس ماحولیات کو خطرات لاحق ہیں جس کے باعث بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کو خطرات لاحق ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موسمیاتی تغیراتی تبدیلیوں اور فضائی آلودگی سے ہر سال دنیا بھر میں 70 لاکھ سے زائد افراد پھپھڑوں کی خرابی، عارضہ قلب اور برین ٹیومر کی وجہ سے مررہے ہیں جبکہ دنیا بھر میں کینسر کا موذی مرض بھی تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق 90 فیصد اموات ایسے ممالک میں ہوتی ہیں جہاں غربت یا متوسط طبقے سے وابستہ لوگ رہتے ہیں کیونکہ ان ملکوں میں صنعتیں، ٹرانسپورٹ اور زراعت کے شعبوں موجود ہیں جبکہ بیشتر گھروں میں مضرِ صحت ایندھن سے آگ لگا کر کھانا تیار کیا جاتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں پھیلنے والی بیماریوں کی سب سے بڑی وجہ ایندھن کا جلنا ہے جسے صنعتوں اور گاڑیوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ’ایندھن کے جلنے کی وجہ سے فضائی آلودگی بڑھتی ہے‘۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر آلودگی پر قابو نہ پایا گیا تو 2030 سے 2050 کے درمیان مرنے والوں کی سالانہ تعداد 70 لاکھ سے دگنی ہوجائے گی، اسی وجہ سے مستقبل میں ملیریا کی وبا اور درجہ حرارت میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر 2018 میں عالمی کانفرنس کا انعقاد جینیوا میں کیا گیا تھا جس میں ماہرین نے فضائی آلودگی پر قابو پانے کے طریقے اور قوانین کو منظور کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اینڈ آف مسلم ورلڈ


ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…