منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

فلم دبنگ تھری میں سوناکشی سنہا ایک بار پھر سلمان خان کی ہیروئن بنیں گی

datetime 24  جنوری‬‮  2019 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم دبنگ کے تیسری فلم میں بھی سوناکشی سنہا سلمان خان کی ہیروئن کا کردار ادا کریں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم دبنگ تھری میں جہاں پھر سے ایکشن اور مار دھاڑ ہو گی۔ وہیں داغا باز نینوں کے وار بھی چلیں گے ساتھ ہی چلبل پانڈے کا انداز ہوگا دبنگ ہوگا کیونکہ دبنگ تھری میں ان کی پھر سے ہیروئن سوناکشی سنہا ہوں گی۔فلم دبنگ تھری سلمان خان

اور سوناکشی سنہا کی وہ فلم جس کے اب تک دو حصے آئے اور دونوں نے ریکارڈ کمائی کی۔فلم کے پروڈیوسر ارباز خان نے کہا ہے کہ دبنگ تھری کی عکس بندی کا آغاز اپریل میں ہوگا اور اس بار فلم میں نئی کہانی ہوگی جو فلم بینوں کو سنیما گھروں میں بار بار لائے گی۔ارباز خان نے کہانی سے متعلق تو کوئی بات نہیں کی تاہم یہ ضرور واضح کر دیا ہے کہ دبنگ تھری کسی فلم کا ری میک نہیں ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…