کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹر بینک میں ڈالر 138 روپے 93 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 139 روپے 30 پیسے پر فروخت ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق حکومتی معاشی پالیسی جلد استحکام کی جانب گامزن ہونے کی توقع ہے، وزیراعظم کے دورہ قطر کے نتیجے میں معاشی پیکیج ملنے پر ڈالر کی قدر میں کمی کا امکان ہے۔