طالب علموں کے ساتھ ڈانس کرنے والا اسکول پرنسپل

22  جنوری‬‮  2019

چین(مانیٹرنگ ڈیسک) اسکول پرنسپل کا نام سُن کر دماغ میں پہلا خیال یہی آتا ہے کہ وہ سخت ہوں گے، طالب علموں پر اپنا رعب جماتے ہوں گے مگر چین کے ایک نوجوان ٹیچر نے ان ساری باتوں کو غلط قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق چین کے جنوبی صوبے شنگھائی کے

ژی گوانگ پرائمری اسکول میں پرنسپل کے امور انجام دینے والے چالیس سالہ ژہانگ پینگ فی اپنے طالب علموں سے دوستانہ ماحول رکھتے ہیں اور وہ دیگر سے بالکل الگ ہیں۔ ژہانگ کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ طالب علموں کی حوصلہ افزائی کے لیے کس طرح اقدامات کرتے ہیں۔ اسکول پرنسپل کو طالب علموں کی صحت کی بہت فکر ہے اس لیے وہ روزانہ اسمبلی میں نہ صرف بچوں کو ورزش کرواتے ہیں بلکہ خود بھی اس میں حصہ لیتے ہیں۔ ساؤتھ چائنا مارننگ کی جانب سے پوسٹ ہونے والی ویڈیو کے مطابق پرنسپل کی عمر 40 برس ہے اور وہ روزانہ اسمبلی سے قبل ورزش کا لباس پہنے اسکول پہنچ جاتے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پرنسپل نے اپنے ہاتھ میں مائیک تھاما ہوا ہے اور وہ بچوں کے ساتھ خود بھی مختلف انداز اپنا رہے ہیں۔ انٹرنیٹ پر ویڈیو وائرل ہوئی تو مقامی میڈیا نے ژہانگ کو تلاش کیا اور اُن سے گفتگو بھی کی۔ اسکول پرنسپل کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک چھوٹی سی کاوش ہے، میں چاہتا ہوں کلاس بریک میں طالب علم ورزش کریں تاکہ وہ جسمانی طور پر فٹ رہ سکیں‘۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…