بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دکانیں رات جلد بند کرنے کا تنازعہ،حکومت اورتاجروں نے فیصلہ کرلیا

datetime 22  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) حکومت اور تاجر برادری کے درمیان اسلام آباد میں رات 10بجے دکانیں بند کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ جمعہ کو اس سلسلے میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس ہوئی جس سے وزیراعظم کے نمائندہ اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، تاجروں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین عبدالرﺅف عالم نے خطاب کیا۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ممبران اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر مزمل حسین صابری، اسلام آباد چیمبر آف سمال چیمبر کے صدر کامران عباسی، ، مرکزی انجمن تاجران اسلام آباد کے صدر محمد کاشف چوہدری،آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر محمد اجمل بلوچ، جناح سپر مارکیٹ کے صدر محمد اعجاز عباسی ، خالد محمود چوہدری کوآرڈ نیٹر جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور ملک سہیل حسین ایڈوائزر جوائنٹ ایکشن کمیٹی بھی اس موقع پرموجود تھے۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے تاجر برادری کے مطالبے پر ہمداردانہ غور کرتے ہوئے اسلام آباد میں رات 10بجے دکانیں بند کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شام 6بجے سے رات 9بجے تک مارکیٹوں میں کوئی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی اور 9بجے سے 10بجے تک اگر تاجر دکان کھلی رکھنا چاہتے ہیں تو وہ یو پی ایس اور جنریٹر کا استعمال کر سکیں گے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ریسٹورینٹس کیلئے وقت کی کوئی پابندی نہیں ہو گی اور وہ اپنی مرضی کے مطابق ریسٹورینٹ بند کریں گے۔ انہوں نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ رات 10بجے دکانیں بند کر نے کے حکومتی فیصلے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور رات 10بجے دکانیں بند کر دیں۔ تاجروں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین عبدالرﺅف عالم اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر مزمل حسین صابری نے تاجر برادری کی طرف سے رات 10بجے دکانیں بند کرنے کے مطالبے کو تسلیم کرنے پر وزیراعظم نواز شریف، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور حکومت کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ حکومت آئندہ بھی تمام اہم معاملات پر تاجر برادری کواعتماد میں لے گی تا کہ متفقہ کوششوں سے مسائل کو بہتر طور پر حل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی اسلام آباد کے تاجروں کے درمیان مضبوط اتحاد کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برداری آئندہ بھی اپنی صفوں میں اسی طرح اتحاد برقرار رکھے کیونکہ اتحاد و یکجہتی سے ہی وہ اپنے مسائل کو بہتر طور پر حل کروا سکتے ہیں۔8اپریل کو حکومت نے اسلام آباد میں دکانیں رات 8بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے خلاف تاجر برادری نے شدید احتجاج کیا اور وزیراعظم نے بیرون ملک دورے سے واپسی پر دکانیں بند کرنے کے اوقات میں ایک گھنٹہ بڑھا تاجروں کورات 9بجے دکانیں بند کرنے پر راضی کرنے کیلئے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے پاس بھیجا۔ تاہم تاجروں نے حکومت سے مزید مطالبہ کیا کہ اسلام آباد میں دکانیں رات 10بجے بند کرنے کی اجازت دی جائے جس کی آخر کار وزیراعظم نے منظوری دے دی ہے۔اسلام آبا د چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد شکیل منیر، نائب صدر محمد اشفاق حسین چٹھہ اور تمام مارکیٹوں کے صدور و جنرل سیکرٹریز بھی اس موقع پر موجود تھے۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…