ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،سرمایہ کاری مالیت میں بڑااضافہ

datetime 21  جنوری‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیرکواتارچڑھاؤ کے بعد تیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی36400اور36500کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئی،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں43ارب75 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت19.68فیصدکم جبکہ47.64فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہاؤس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،فوڈز، بینکنگ اورکیمیکلزسمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس39812پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث مقامی سرمایہ گروپوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکاتاہم تیزی کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس237.27پوائنٹس اضافے سے39543.77پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر340کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے162کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،158کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں43ارب75کروڑ24لاکھ87ہزار354روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر79کھرب70ارب25کروڑ35لاکھ3ہزار297روپے ہوگئی۔پیر کومجموعی طور پر12کروڑ44لاکھ90ہزار620شیئرزکاکاروبارہوا،جوجمعہ کی نسبت3کروڑ5لاکھ10ہزار530 شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے نیسلے پاکستان کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت131.00روپے اضافے سے8031.00روپے اورانڈس موٹرزکے حصص کی قیمت53.98روپے اضافے سے1243.78روپے پر بند ہوئی۔

نمایاں کمی یونی لیور فوڈکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت89.00روپے کمی سے7200.00روپے اورجوبلی لائف انشورنس کے حصص کی قیمت25.99روپے کمی سے513.01روپے ہوگئی ۔پیرکوکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں1کروڑ90لاکھ89ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت7پیسے اضافہ سے6.57روپے اورفوجی فرٹیلائزرکی سرگرمیاں1کروڑ1لاکھ26ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت2.67روپے کمی سے33.63روپے ہوگئی۔پیر کوکے ایس ای30انڈیکس171.26پوائنٹس اضافہ سے18928.33پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس224.82 پوائنٹس اضافے سے66463.03پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس229.65پوائنٹس اضافے سے29078.86پوائنٹس پر بند ہوا ۔



کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…