میکسیکوسٹی (این این آئی)جنوبی امریکی ملک میکسیکو کی ریاست ہیڈالگو کے گورنر عمر فائد نے کہا ہے کہ تیل کی پائپ لائن میں دھماکے کے نتیجے میں لگنے والی آگ سے ہونے والی ہلاکتیں چھیاسٹھ تک پہنچ گئیں۔کم از کم پچاسی افراد لاپتہ بھی ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے اس تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ پائپ لائن میں غیرقانونی
انداز میں ایک نل لگایا گیا تھا تا کہ تیل کی چوری کی جا سکے۔ دھماکا ایسے ہی ایک نل پر ہوا۔ حکام کے مطابق کم از کم پچاسی افراد لاپتہ بھی ہیں۔ میکسیکن صدر مانویل لوپیز اوبراڈور نے پائپ لائن سے تیل چوری کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے۔ دھماکے کا مقام دارالحکومت میکسیکو سٹی سے ایک سو کلومیٹر کی مسافت پر واقع ایک چھوٹا سا قصبہ ہے۔