جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

مہمند ڈیم ہر حال میں بنے گا، اسے کوئی نہیں روک سکتا،کسی کا باپ بھی ہماری حکومت نہیں گراسکتا ،دوٹوک اعلان کردیاگیا

datetime 18  جنوری‬‮  2019 |

کراچی(آن لائن) وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کسی کا باپ بھی ہماری حکومت نہیں گراسکتا جب کہ ہماراسندھ حکومت گرانے کا کوئی پروگرام نہیں ہے،اگر روٹی کپڑا مکان اورسب چیزیں ٹھیک ہوجائیں گے تو سیاست دفن ہوجائے گی۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ جو بھی غیر سنجیدہ بات کرے گا اسے جواب دیا جائے گا،

میں نے اپنی انا پیچھے کر دی ہے سیاسی طور پر ایک دوسرے کو اچھا برا کہیں گے لیکن کام کریں گے، میں بہت کچھ سندھ کو دینے کو تیار ہوں ، صوبے کے چیف ایگزیکٹو مرادعلی شاہ ہیں اس لیے ان کو سپورٹ کروں گا، میں جتنا وفاق کا منسٹر ہوں اتنا ہی منسٹر میں پنجاب،بلوچستان اورپورے پاکستان کاہوں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ سندھ کو ان کی ڈیمانڈ سے زیادہ دینے کو تیار ہوں سڑکوں اور سیوریج لائنز کا مسئلہ ہے ،سندھ حکومت کی مدد سے کرسکتا ہوں لیکن سعید غنی سے درخواست ہے کہ ان کے احکامات گراؤنڈ تک نہیں پہنچے۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالی کے علاوہ کسی کا باپ بھی ہماری حکومت نہیں گراسکتا جب کہ ہمارا سندھ حکومت گرانے کا کوئی ارادہ نہیں، اگر روٹی کپڑا مکان اورسب چیزیں ٹھیک ہوجائیں گے تو سیاست دفن ہوجائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں وزیر اعلیٰ سندھ ہماری بات سنیں گے اور اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے جو کرنے کے کام ہیں اس کے صرف ابھی وعدے ہی ہیں، اگر سندھ حکومت نے کام نہیں کئے تو پھر آپ لوگ مجھے جانتے ہی ہیں۔مہمند ڈیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نے عوام سے صرف وعدے ہی کیے، عملی طور پر کچھ نہیں کیا، مہمند ڈیم ہر حال میں بنے گا، اسے کوئی نہیں روک سکتا۔  فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کسی کا باپ بھی ہماری حکومت نہیں گراسکتا جب کہ ہماراسندھ حکومت گرانے کا کوئی پروگرام نہیں ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…