ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

، نجی اسکولوں میں پرائمری کے بچوں کوغیر اخلاقی ،غیر اسلامی اور جنسی معاملات پرمضامین پڑھائے جانے کا انکشاف،عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 18  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ میں نجی اسکولز کے بچوں کو غیر اسلامی و غیر اخلاقی مضامین پڑھانے کا معاملہ عدالت نے سماعت 7 فروری تک ملتوی کردی۔ جمعہ کوسندھ ہائی کورٹ میں ایمان ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکرٹری ارشد صدیقی کی درخواست کی سماعت ہوئی

جہاں درخواست گزار کا کہنا تھا کہ بے شمار نجی اسکولز میں آکسفورڈ پبلشر، پیراماونٹ کا نصاب پڑھایا جا رہا ہے,ان پبلشرز کی کتابوں میں ایسا غیر اخلاقی مواد موجود ہے جو یہاں بھی بیان نہیں کیا جا سکتا, جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا کہ ایسا کون سا مواد ہے, عدالت کو بریف کریں,کوئی سی کتابیں ہیں جن میں غیر اسلامی مواد پڑھایا جا رہا ہے,آپ بھی مسلمان ہیں, ہم بھی مسلمان, معاملے کو ضرور دیکھیں گے,ہم سیکرٹری تعلیم کو بلا کر پوچھ لیں گے کہ نجی اسکولز کا نصاب چیک کریں,ڈائریکٹر ایجوکیشن کو بھی بلا کر پوچھ لیتے ہیں, درخواست گزار کا کہنا تھا کہ دادو پبلک اسکول کا نصاب عدالت میں پیش کر سکتے ہیں,نا صرف غیر اخلاقی بلکہ غیر اسلامی اور جنسی معاملات پرائمری کے بچوں کو بتائے جا رہے ہیں,ہمیں وکیل کرنے کی مہلت دی جائے تاکہ عدالت کی احسن طریقے سے معاونت کی جا سکے,عدالت نے درخواست گزار کو وکیل کرنے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 7 فروری تک ملتوی کردی۔ سندھ ہائی کورٹ میں نجی اسکولز کے بچوں کو غیر اسلامی و غیر اخلاقی مضامین پڑھانے کا معاملہ عدالت نے سماعت 7 فروری تک ملتوی کردی۔ جمعہ کوسندھ ہائی کورٹ میں ایمان ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکرٹری ارشد صدیقی کی درخواست کی سماعت ہوئی جہاں درخواست گزار کا کہنا تھا کہ بے شمار نجی اسکولز میں آکسفورڈ پبلشر، پیراماونٹ کا نصاب پڑھایا جا رہا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…