بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شہری حکومت کی مبینہ اربوں روپے کے فنڈز میں خورد برد ،میئر کراچی وسیم اختر کیخلاف درخواست دے کر فیصل واڈا وکیل سمیت غائب ہوگئے، عدالت میں حیرت انگیز صورتحال،بڑا حکم جاری کردیاگیا

datetime 18  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ میں شہری حکومت کی مبینہ اربوں روپے کے فنڈز میں خورد برد کامعاملہ ،عدالت نے فیصل واوڈا کو نوٹس جاری کردیا۔جمعہ کوپی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے مئیر کراچی وسیم اختر کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی جہاں درخواست گزار وفاقی وزیر فیصل واوڈا نہ خود پیش ہوئے نہ ہی ان کے وکیل جس پر جسٹس عمر سیال نے کہا کہ لگتا ہے اب فیصل واوڈا کو کیس مزید چلانے میں کوئی دلچسپی نہیں رہی،

عدالت نے فیصل واوڈا کو ہی نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ پیش ہوکر درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق عدالت کو مطمئن کریں ورنہ مسترد کردیں گے، وسیم اختر کے وکیل کا عدالت نے کہا کہ اب ہم اور نیب ایک پیج پر، جس پر عدالت نے کہا کہ یہ تو ہمارے لیے بھی حیران کن بات ہے، وسیم اختر اور نیب ایک پیج پر ہیں، جسٹس عمر سیال کے ریمارکس پر عدالت میں قہقہے گونجے وسیم اختر کے وکیل کا کہنا تھا کہ انتخابات سے قبل عوام کی ہمدردی اور فائدہ لینے کے لیے مئیر کراچی کے خلاف درخواست دائر کی گئی ،وسیم اختر کے خلاف فیصل واوڈا کی درخواست ناقابل سماعت ہے،نیب کا کہنا تھا کہ وسیم اختر کے خلاف نوٹس معاملہ ہے ان کے خلاف تحقیقات ابتدائی مراحل میں، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ وسیم اختر کو 20 ماہ میں شہر کے ترقیاتی کاموں کے لیے اربوں روپے دیئے گئے,اربوں روپے فنڈز جاری کرنے کے باوجود شہر کی حالت نہیں بدلی,شہری حکومت کے ہر شعبے میں بدترین کرپشن اور مالی بے ضابطگیاں ہو رہی ہیں,چیئرمین نیب کو وسیم اختر کے خلاف مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کی ہدایت دی جائے,قرار دیا جائے وسیم اختر صادق و امین نہیں رہے,کے ایم سی کے فنڈز کا آزاد آڈیٹ کرانے کی ہدایت دی جائے,کے ایم سی فنڈز کے آڈیٹ تک تمام اکاونٹس منجمند کیے جائیں, سندھ ہائی کورٹ میں شہری حکومت کی مبینہ اربوں روپے کے فنڈز میں خورد برد کامعاملہ ،عدالت نے فیصل واوڈا کو نوٹس جاری کردیا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…