ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوروزہ مندی کے بعد تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں بڑا اضافہ ہوگیا

datetime 18  جنوری‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوروزہ مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کواتارچڑھاؤ کے بعد تیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی36300کی نفسیاتی حدبحال ہوگئی،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں15ارب19 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت48.34فیصدزائد جبکہ55.22فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث جمعہ کو کاروبار آغاز منفی زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 39091پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیا گیاتاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہاؤس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،فوڈز اورکیمیکلزسمیت دیگرسیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں میں خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی ، جس کے نتیجے میں دوروز سے چھائی مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 39390پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھا گیا تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس62.16پوائنٹس اضافے سے39306.50پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر335کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے185کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،129کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ21کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں15ارب19کروڑ83لاکھ26ہزار17روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر79کھرب26ارب50کروڑ10لاکھ15ہزار943روپے ہوگئی۔جمعہ کومجموعی طور پر15کروڑ50لاکھ1ہزار150شیئرزکاکاروبارہوا،جوجمعرات کی نسبت5کروڑ5لاکھ17ہزار420 شیئرززائدہیں۔

قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے یونی لیور فوڈکے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت189.00روپے اضافے سے7289.00روپے اوررفحان میظ کے حصص کی قیمت90.00روپے اضافے سے6800.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت200.00روپے کمی سے7900.00روپے اورکولگیٹ پامولیوکے حصص کی قیمت10.00روپے کمی سے2000.00روپے ہوگئی ۔

جمعہ کوکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں5کروڑ59لاکھ18ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت34پیسے اضافہ سے6.45روپے اورٹی آر جی پاک لمیٹڈکی سرگرمیاں81لاکھ32ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت4پیسے اضافے سے24.81روپے ہوگئی۔جمعہ کوکے ایس ای30انڈیکس10.35پوائنٹس اضافہ سے18757.07پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس94.88 پوائنٹس اضافے سے66233.38پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس52.01پوائنٹس اضافے سے28917.83پوائنٹس پر بند ہوا ۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…