جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

پاک سعودی مشترکہ تجارتی مشن کا اختتام، مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط

datetime 18  جنوری‬‮  2019 |

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک سعودی مشترکہ تجارتی مشن کے اختتام پر جدہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پاکستان کے پانچ چیمبرز کے درمیان مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط کئے گئے، ان میں کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، اور خیبر پختونخوا اور ہری پور کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شامل ہیں۔

کراچی چیمبر کے صدر جنید ماکڈا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک سعودی مشترکہ تجارتی مشن جدہ میں اختتام پزیر ہو گیا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے چیمبرز کے درمیان تجارت کے فروغ کے لیے پانچ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوگئے ہیں ۔ مفاہمتی یاداشت کے تحت یہ چیمبرز سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان باہمی تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ کے لئے مل کر کام کریں گے۔ پاکستان کے پانچ چیمبرز دونوں ممالک کے تاجروں کو سہولت فراہم کرنے، معلومات کے تبادلے اور دونوں ممالک میں کاروبار کرنے میں آسانی کے لئے فوکل پوائنٹس کے طور پر کام کریں گے۔ جدہ چیمبر کی جانب سے نائب چیئرمین جدہ چیمبر مازن محمد ابراھیم بترجی اور وائس چیئرمین جدہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری زیاد البسام نے یاداشتوں پر دستخط کئے، جبکہ پاکستان کی جانب سے چیمبروں کے کراچی چیمبر کے صدر جنید ماکڈا اور دیگر چار چیمبرز کے صدور نے دستخط کیے۔ پاک سعودی مشترکہ تجارتی مشن نے جدہ میں جاری رہا، سعودی برآمداتی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیرانتظام ہونے والے اجلاسوں میں 36 پاکستانی اور 80 سعودی غذائی اور تعمیراتی کمپنیوں نے شرکت کی، کمیشن کا مقصد دو طرفہ تجارتی روابط بڑھانے اور نئے تجارتی امکانات پر غور کرنا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…