جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

روس نے پاکستان کیلئے خزانے کے منہ کھول دئیے ، مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے بھی زبردست پیشکش کردی

datetime 17  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے این این ) روسی فرم نے پاکستان میں پانی و بجلی کے شعبہ میں 2ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔پانی وبجلی کی وزارت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ روس کی سرکاری فرم انٹر را انجینئرنگ پاکستان میں مہمند ڈیم سمیت کئی آبی منصوبوں میں سرمایہ کا ری کر نا چاہتی ہے۔

را انجینئرنگ روس کی بڑی انرجی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔اس کمپنی کا یورپ کی سیمنز جیسی کمپنیوں کے ساتھ روس میں جوائنٹ ونچر ہے۔ انٹر را پاکستان اور روس کی حکومتوں کے درمیان ڈیل کی خواہش مند ہے۔ جبکہ را افغانستان میں بھی دریائے کابل پر ڈیم تعمیر کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ نومبر میں کمپنی اور واپڈا کے درمیا ن مذاکرات ہو چکے ہیں۔ جبکہ کمپنی کے حکام وزیر توانائی سے ملاقات کے خواہاں تھے لیکن اب تک ملاقات نہیں ہوسکی۔وزارت توانائی کے اہلکاروں کے مطابق کمپنی کے حکام سرمایہ کاری کیلئے گہری دلچسپی کا مظاہر ہ کیا لیکن ان کو ابھی تک کسی ردعمل نہیں دیاگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی حکام کی وفاقی وزیر عمر ایوب سے بھی ملاقات ہو چکی ہے،جس میں انھوں کے جامشورو پاور پلانٹ میںانوسٹ کرنے کی دلچسپی کا اظہار کیا۔وزارت کے حکام کے مطابق روسی کمپنی نے پاکستانی حکام کو تجویز دی ہے کہ اگر پاکستانی اتھارٹیز کسی بڑے پراجیکٹ کیلئے تیار نہیں تو کمپنی فی الحال ابتدائی طور پر پانچ چھوٹے منصوبوںمیں سرمایہ کاری کیلیے بھی تیار ہے۔جن میں بوجی ،نوسیری ،یلبو،تنگس اور مہمند ڈیم شامل ہیں ۔ان منصوبوں کا کل تخمینہ 318بلین روپے ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…