ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

دبئی اورنیو جرسی کی جائیداد کتنے کروڑ میں خریدی، میرے ٹیکسٹائل کے آرڈر سالانہ کتنے ارب روپے کے ہوتے ہیں؟علیمہ خان کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 14  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ مجھے عمران خان کی جانب سے کوئی جائیداد نہیں ملی والدین کی طرف سے حصہ ملا تھا میں نے 20سال سلائی کے کامیاب کاروبار اور شوہر کی آمدن سے جائیداد بنائی میرے سلائی مشینوں کا مذاق اڑایا گیا حالانکہ میرے ٹیکسٹائل آرڈر سالانہ 2ارب روپے کے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار علیمہ خان نے سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں کے تند وتیز سوالوں کے جواب میں کیا پیر کے روز علیمہ خان جب سپریم کورٹ پہنچے تو وہاں پر صحافیوں نے سوالات پوچھتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے جانب سے آپ کو جائیداد میں کتنا حصہ ملا جس پر جواب میں علیمہ خان نے کہا کہ مجھے عمران خان کی جانب سے کچھ نہیں بلکہ والدین کی طرف سے جائیداد میں حصہ ملا تھا جس پر ایک صحافی نے مزید سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ آپ نے ایک بیان دیا تھا کہ میرے بیرونی ملک میں کوئی جائیداد نہیں جس پر علیمہ خان نے کہا کہ تمام چیزیں ریکارڈ پر موجود ہیں چیک کر لئے جائیں، ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ تمام جائیدادیں سلائی مشینوں سے بنائی جس پر علیمہ خان نے جواب میں کہا کہ جی ہاں بلکہ پاکستان میں بہت سے خواتیں سلائی مشینوں سے روزگار کما رہی ہیں میرے ویلتھ اسٹیٹمینٹ چیک کر لیں 20سال سے سلائی کا کامیاب کاروبار کر رہی ہوں میرے ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں سالانہ 2ارب روپے کے آرڈر ہوتے ہیں میرے جائیداد اور تمام اثاثے سلائی کے کاروبار اور شوہر کی امدن سے بنائے گئے ہیں علیمہ خان نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا ہے دبئی کی جائیداد 3کروڑ 9ہزار روپے میں خریدی اور رقوم جائز طریقے سے بنک کے ذریعے بھیجی جائیداد خریدنے کیلئے دبئی کے بنک سے قرضہ بھی لیا جب کہ نیو جرسی کی جائیداد 14کروڑ 5لاکھ روپے میں خریدی تھی۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…