ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان میں ایڈز وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں خوفناک اضافہ 

datetime 14  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد(آئی این پی) قومی اسمبلی میں حکومت نے انکشاف کیاہے کہ پاکستان میں ایڈز وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے،پاکستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد اندازاً ایک لاکھ 50 ہزار ہے، ستمبر 2018 تک پاکستان میں ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 25ہزار 220 ہے جبکہ ایڈز کے کل 15ہزار 390مریضوں کو علاج کی ضرورت ہے،

خشک سالی نے ملک میں شدید آبی قلت کو جنم دیا اور رواں ربیع موسم کے دوران آبپاشی کی فراہمی کے لیئے متوقع آبی قلت قریبا 38فیصد ہے،2007-08 سے2018-19 تک نیلم جہلم سرچارج کی مد میں 61.85ارب روپے حاصل ہوئے،بھارتی حکومت پاکستانی کمشنر برائے سندھ طاس کو دریائے جہلم پر کشن گنگا اور دیگر منصوبوں کا معائنہ کرنے کی اجازت نہیں دے رہی،ان خیالات کا اظہارپیرکو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری،وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا اور دیگر وزرا نے ارکان کے سوالوں کے جواب میں کیا۔رکن اسمبلی سعد وسیم کے سوال کے جواب میں وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے ایوان کو بتایا کہ 2001 میں آرڈیننس کے ذریعے پاکستان مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کا قیام عمل میں لایا گیا تھا،اس کے قیام کا کوئی مقصد پورا نہیں ہوا،اگر اس کو قائم رکھنا ہے تو اس کو تعلیم کے شعبے کے ساتھ رکھا جائے،رکن اسمبلی مہرین رزاق بھٹو کے سوال کے جواب میں وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے ایوان کو بتایا کہ اس وقت ہم دوبارہ خشک سالی کا سامنا کر رہے ہیں،خشک سالی نے ملک میں شدید آبی قلت کو جنم دیا اور رواں ربیع موسم کے دوران آبپاشی کی فراہمی کے لیئے متوقع آبی قلت قریبا 38فیصد ہے،رکن اسمبلی سعد وسیم کے سوال کے جواب میں وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے ایوان کو بتایا کہ داسو پن بجلی منصوبہ کی تاخیر میں(ن)لیگ کی وفاقی حکومت اور خیبر پختونخوا حکومت دونوں کی کوتاہی تھی ،

وفاق نے پیسہ دینا تھا،(ن)لیگ کی وفاقی حکومت نے یہ اس لیئے کیا کہ کہیں اس کا کریڈٹ خیبر پختونخوا حکومت کو نہ چلا جائے ،ہم اس منصوبے کے لیئے زمین حاصل کرنے کے لیئے تیزی سے کام کر رہے ہیں،رکن اسمبلی شیخ روحیل اصغر کے سوال کے تحریری جواب میں وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے ایوان کو بتایا کہ دیامر بھاشا ڈیم کے لیئے 86 فیصد زمین حاصل کر لی گئی ہے،

رکن اسمبلی صابر حسین قائم خانی کے سوال کے جواب میں وزیر برائے مذہبی امور نے ایوان کو آگاہ کیا کہ ہر سال عمرے کی ادائیگی کے لیئے جانے والے پاکستانیوں پر عائد 2000 سعودی ریال کے ٹیکس کو ختم کرنے کے لیئے سعودی اتھارٹیز سے رابطہ کیا جارہا ہے وزیر برائیمذہبی امور نے سعودی وزیر اطلاعات کے ساتھ اس مسئلے پر مذاکرات بھی کیئے ہیں لیکن سعودی حکومت سے فی الحال جواب کا انتظار ہے،

یہ فیس صرف پاکستانیوں کے لیئے نہیں بلکہ سب کے لیئے ہے،زہرہ ودود فاطمی کے سوال کے تحریری جواب میں وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے ایوان کو بتایا کہ اب تک بھارتی حکومت پاکستانی کمشنر برائے سندھ طاس کو دریائے جہلم پر کشن گنگا اور دیگر منصوبوں کا معائنہ کرنے کی اجازت نہیں دے رہی،رکن اسمبلی صلاح الدین کے سوال کے تحریری جواب میں وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے ایوان کو آگاہ کیا کہ 2007-08سے2018-19 تک نیلم جہلم سرچارج کی مد میں 61.85ارب روپے حاصل ہوئے،رکن اسمبلی بشیر خان کے سوال کے تحریری جواب میں وزیر برائے مذہبی امور نے ایوان کو آگاہ کیا کہ

سعودی عرب کے ساتھ روزہ رکھنے اور عید منانے کی کوئی تجویز حکومت کے زیر غور نہیں ،افقی تغیرات کے باعث پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ایک یا دو دنوں کا تفاوت ہے،رکن اسمبلی شیخ روحیل اصغر کے سوال کے تحریری جواب میں وزیر برائے قومی صحت نے ایوان کو بتایا کہ پاکستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد اندازا ایک لاکھ 50 ہزار ہے تاہم ستمبر 2018 تک پاکستان میں رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 25ہزار 220 ہے،ایڈز کے کل 15ہزار 390مریضوں کو علاج کی ضرورت ہے،رکن اسمبلی صلاح الدین کے سوال کے تحریری جواب میں وزیر برائے قومی صحت نے ایوان کو آگاہ کیا کہ پاکستان میں ایڈز وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ افزائشی رحجانات ہیں جو کہ چند گروپوں میں بکثرت پائے گئے ہیں ۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…