پیر‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2026 

نواز شریف جسکا میں سخت مخالف تھا وہ بہت اعلی ظرف انسان ہے! لعنت ہے مجھ پر جو میں نے پی ٹی آئی کو سپورٹ کیا؟ یہ تو انتہائی کم ظرف ہیں عمران خان کے بڑے حمایتی حسن نثار نے حکومت کا پول کھول دیا

datetime 14  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پبلک نیوز کے ٹاک شو میں گفتگوکرتے ہوئے معروف صحافی ، تجزیہ کار اور کالم نگار حسن نثار جو کہ پی ٹی آئی کو سپورٹ کرتے رہے ہیں نے پی ٹی آئی کو سپورٹ کرنے کو اپنی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پہلے یہ نقشے بناتے ہیں ، پھر پاس کراتے ہیں ۔ پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے حسن نثار کا کہنا تھا کہ تم نے 22کروڑ کا ملک

آکر ٹیک اوور کر لیا اور تیاری تمہاری تھی ہی نہیں۔اس موقع پر شدید جذباتی انداز میں حسن نثار کا کہنا تھا کہ لعنت ہے مجھ پر بھی ویسے میں نے یہ تصور کر لیا تھا کہ بالکل سائیڈ پر تیار ہو رہی ہو گی ، ٹیکنو کریٹس بیٹھے ہونگے، پروفیشنل اکٹھے ہونگے ، کام ہو رہا ہو گا، اور ماشا اللہ جس دن میری پی ٹی آئی آئے گی اس دن یہ ملک رن وے پر بھاگتا نظر آئے گا اور سال چھ ماہ یا آٹھ مہینے میں ٹیک آف کر لے گا۔ اب زیادہ بات نہیں کرتے، دو ڈھائی ماہ میں انہوں نے قرضے کے سود کی قسط دینی ہے، حال پتہ کر لیں گے، ابھی منی بجٹ ہے، مہنگائی کو لوگ رو رہے ہیں۔ میں نے اپنے کالم میں بھی لکھا ہے کہ یہ ابھی مہنگائی کا پرومو چل رہا ہے۔قبل ازیں حسن نثار کا کہنا تھا کہ جیسے میرے عوام ہیں ویسا ہی میں ہوں، میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرا دشمن بھی عوام کو ڈیلیور کرے ، ان کو سکھ دے ، سکون دے ، انہیں سہولیات فراہم کرے میرے لئے وہ قابل احترام ہے، میری تو کوئی لڑائی نہیں، نہ نواز شریف نے میری بھینس کھولی تھی ، نہ انہوں نے میرا کٹا کھولا ہے، بلکہ یہ تھوڑے کم ظرف ہیں ۔ نواز شریف کبھی کہہ کر بھی ملیں ، کبھی خواہش کر کے بھی ملیں کبھی گلہ تک اس بندے نے نہیں کیا ، کبھی اشارتاََ کنایتاََ یہ نہیں کہا کہ ہمارے بارے میں آپ یہ کرتے ہو وہ کرتے ہو۔ وہ بہت گریس فل ہیں۔خیال رہے کہ حکومتی ناقص کارکردگی پر اب پی ٹی آئی کے اندر بھی اس کے اراکین سوال اٹھا رہے ہیں اور اس وقت حکومت اپنی کارکردگی کی بدولت کئی محاذوں پر شدید دبائو کا شکار ہے جس میں سب سے زیادہ دبائو اسے معاشی میدان میں دیکھنے کو مل رہا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…