جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

پی ٹی آئی حکومت نے آنیوالے منی بجٹ میں اسٹاک ایکسچینج میں شیئرزکی خریدوفروخت کرنے والوں کو بڑا سرپرائز دیدیا

datetime 14  جنوری‬‮  2019 |

کراچی( آن لائن )حکومت نے 23 جنوری کو پیش کیے جانے والے دوسرے مجوزہ منی بجٹ میں اسٹاک ایکسچینج میں شیئرزکی خریدوفروخت پر عائد 2 فیصد ایڈوانس ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اسٹاک بروکرز و سرمایہ کاروں کوکیپٹل لاسز 3 سال کیری فارورڈ کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس ضمن میں دستیاب دستاویز کے مطابق وزارت خزانہ نے کیپٹل مارکیٹ کے فروغ اور اسٹاک ایکسچینج بحران سے نکالنے کے لیے پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی تجاویز کو منی بجٹ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت خزانہ حکام کے مطابق ان تجاویز کو منی بجٹ کے ذریعے متعارف کرانے سے کیپٹل مارکیٹ کو سہارا ملے گا اور شئیرز ٹریڈنگ بڑھے گی۔ دستاویز کے مطابق منی بجٹ میں رئیل اسٹیٹ کے ساتھ آن لائن ایکویٹی پر کیپٹل گین ٹیکس کی ریشنلائزیشن کی تجویزبھی زیر غور ہے جس کے تحت کیپٹل گین ٹیکس کی شرح میں بھی کمی کا امکان ہے۔ہولڈنگ کمپنیوں کیلئے انٹر کارپوریٹ ڈیویڈنڈ پر عائد ٹیکسوں کی شرح پر نظر ثانی کا بھی امکان ہے۔اسی طرح حکومتی و سی پیک منصوبوں کی بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج پران لسٹنگ کو فروغ دینے کیلیے مراعات لانے کی تجاویز زیر غور ہیں۔ دستاویز میں مزید بتایا گیاکہ بروکرز کی ایکویٹی انوسیٹمنٹ کو فروغ دینے کیلئے بھی خصوصی پیکیج زیر غور ہے۔ دستاویز میں بتایا گیاکہ وزیراعظم کے دورہ کراچی میں کاروباری برادری سے ہونیوالی ملاقات میں زیر غور آنیوالی تجاویزکے فالو اپ میں یہ فیصلے ہوئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ مراعاتی پیکیج کے زریعے کیپیٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری بارے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال اوراقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…