سعودی عرب(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے علاقے تیما گورنری میں حال ہی میں مصری فراعنہ کے آثار قدیمہ دریافت کیے گئے ہیں۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ماہرین آثار قدیمہ کو تیما گورنری میں کھدائی کے دوران “حیرو گلیفی” کا ایک نسخہ ملا ہے جس پر فرعونی بادشاہ “رمسیس سوم” کی مہر ثبت ہے۔ خیال رہے کہ حیرو گلیفی وہ پرانے تصویری نقوش تھے جو حروف کی ایجاد سے قبل تحریر کے لیے استعمال کیے جاتے تھے۔ حیرو
گلیفی کا یہ نسخہ “الزیدانیہ” کے مقام سے ملا ہے۔ماہرین آثار قدیمہ کو کھدائی کے دوران ایک پتھر ملا جس پر حیر گلیفی نقوش میں رمسیس سوم کی مہر بھی لگی ہے۔ یہ فرعونی بادشاہ بارہ سو قبل مسیح گزرا ہے۔دوسری جانب بعض ماہرین نے سعودی عرب سے رمسیس سوم کی موجودگی پر شک کا بھی اظہار کیا ہے۔ تیما سے فرعونی آثار قدیمہ سے قبل یہاں سے آرامی، ثمودی اور نبطی اقوام کے آثار قدیمہ بھی دریافت کیے جا چکے ہیں۔