لاہور(این این آئی)دو روزہ پاکستان ہارٹی ایکسپو 21جنوری سے لاہور میں شروع ہو گی ۔ ایکسپو میں ہارٹیکلچر کے شعبے سے وابستہ کاشتکار، ایکسپورٹرز، امپورٹرز اور ملکی و بین الاقوامی کمپنیاں مختلف مصنوعات کے سٹالز لگائیں گی۔محکمہ زراعت کے ترجمان کے مطابق اس نمائش کے انعقاد کا مقصد پاکستانی مصنوعات کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانا ہے ۔