ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

’’ریس 3 ‘‘کی ناکامی’’ریس 4‘‘ سے سلمان خان کی چھٹی

datetime 13  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) ’ریس3‘ کی ناکامی کے بعد ’ریس4‘ کے لیے سلمان خان کی جگہ ایک بار پھر سیف علی خان کو کاسٹ کیے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم’ریس3‘ پر کمزور کہانی اور بیکار اسکرپٹ کی وجہ سے شائقین اور تجزیہ نگاروں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی، عید الفطر پر ریلیز ہونے کی وجہ سے فلم کو فائدہ پہنچا اور فلم نے اپنی لاگت پوری کرلی لیکن فلم شائقین کے معیار پر پوری اترنے میں مکمل ناکام ہوگئی، یہاں تک کہ ’ریس 3‘ گزشتہ برس

دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی 100 بدترین فلموں میں سے ایک قرار دے دی گئی۔’ریس 3‘کی ریلیز کے وقت سلمان خان فلم کی کامیابی کے حوالے سے اتنے پْر امید تھے کہ انہوں نے ’ریس4‘ بنانے کا بھی اعلان کردیا تھا لیکن فلم پر ہونے والی تنقید کے بعد ’ریس4‘ کے لیے سلمان خان کی جگہ ایک بار پھر سیف علی خان کو کاسٹ کیے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم پروڈیوسر رمیش تورانی کوشش کررہے ہیں کہ سیف علی خان دوبارہ ’ریس فرنچائز‘ میں شامل ہوجائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…