ہفتہ‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2025 

معروف بالی ووڈ اداکار کشور پرادھان 86 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

datetime 13  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بولی وڈ کے معروف اداکار کشور پرادھان 86 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔وہ کئی بولی وڈ اور مراٹھی فلموں میں اپنی جاندار کامیڈی اداکاری سے مشہور ہوئے۔ان کے ساتھی اداکار سوبود بھاو نے بتایا کہ وہ انہیں پیار سے کشور کاکا بلاتے تھے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ طویل عرصے سے اداکار کی طبیعت خراب تھی، تاہم وہ ان کے انتقال کی صحیح وجہ نہیں جانتے۔کشور برادھان کے خاندان کے افراد ان کی آخری رسومات کی تیاریوں

میں مصروف ہیں۔کشور برادھان آخری مرتبہ مراٹھی فلم ‘شبھ لگنا ساودھان‘ میں کام کرتے نظر آئے، جس میں ان کی پرفارمنس کو بیحد پسند کیا گیا۔وہ 100 سے زائد مراٹھی زبان کے تھیٹر ڈراموں کا بھی حصہ بن چکے ہیں، جبکہ 18 انگریزی زبان کے تھیٹر شوز میں بھی جلوہ گر ہوئے۔انہوں نے بولی وڈ فلم ’جب وی میٹ‘، ’لگے رہو منا بھائی میں بھی کام کیا۔کامیاب فلم ’جب وی میٹ‘ میں ان کے چند مزاحیہ ڈائیلاگز بیحد مشہور بھی ہوئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…