بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

فیصل آباد یونیورسٹی کا ویلنٹائنز ڈے کو بطور ’بہنا ڈے‘ منانے کا فیصلہ

datetime 12  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ پنجاب کی یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ماہ 14 فروری کو ویلنٹائنز ڈے کو بہنوں کے دن کے طور پر منائیں گے۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال رندھاوا کی جانب سے کیے جانے والے اس اعلان میں کہا گیا ہے کہ ہماری اپنی ثقافت و روایات بہت زرخیز ہیں، مغربی ثقافت میں رنگنے کے بجائے ہم اس دن کو

بہنوں کے دن کے طور پر منائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس دن طالبات کو اسکارفس، شال اور گاؤن تحفتاً دیے جائیں گے جن پر یونیورسٹی کا نام لکھا ہوگا۔ وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ ہماری ثقافت میں خواتین بطور بہن، ماں، بیٹی اور بیوی بہت زیادہ خود مختار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی ثقافت کو بھول رہے ہیں اور مغربی ثقافت کو اپنے اوپر حاوی کر رہے ہیں۔ ’ایسی قومیں جو اپنی ثقافت بھلا دیں جلد اپنا نشان کھو بیٹھتی ہیں‘۔ وائس چانسلر کا مزید کہنا تھا کہ اپنی ثقافت کی حفاظت دنیا میں اپنی پہچان اور عظمت کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے، اور نوجوان اس سلسلے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی کے کلاک ٹاور کے نزدیک ’آئی لو ۔ یو اے ایف‘ کے ماڈل کا افتتاح بھی کیا۔ خیال رہے کہ پاکستان میں ویلنٹائن ڈے ہر سال تنازعے کا شکار ہوجاتا ہے۔ اس دن پھولوں اور غباروں کی دکانوں پر کریک ڈاؤن کیے جانا، ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنا اور تفریحی مقامات پر عوام کا داخلہ بند کیے جانا عمومی بات ہے۔ اس روز کچھ افراد ’حیا ڈے‘ بھی مناتے ہیں جن کے خیال میں حیا ڈے منانے سے ملک میں شرم و حیا کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…