نیوزی لینڈ کیلیے پہلے ہی ٹیسٹ میں گریگ لووریج بیٹنگ کے دوران انگلیوں کا جوڑ تڑوا بیٹھے اور ایک گیند بھی نہ کرپائے، اس کے بعد انھوں نے کوئی پانچ روزہ میچ نہیں کھیلا،مگر پھر بزنس میں کامیاب ثابت ہوئے۔ 21 ویں سالگرہ کے موقع پرگریگ لووریج ہیملٹن میں اپنے ڈیبیو ٹیسٹ پر بیٹنگ کے لیے گئے، انہوں نے ہنری اولنگا کو چوکا جڑدیا، البتہ اگلی ڈلیوری نے ان کیلیے سب کچھ تبدیل کردیا،وہ ان کے دائیں گلوز سے ٹکرائی جس سے ہاتھ کا جوڑ ٹوٹ گیا، لیگ اسپنر کو ایک گیند بھی کرنے کا موقع نہ ملا، پھر وہ دوبارہ کبھی نیوزی لینڈ کیلیے نہیں کھیل سکے۔ مگرپھر بزنس میں کامیاب رہے،ان کا نام نیشنل بزنس ریویو کی امیرترین افراد کی فہرست میں شامل ہے،



















































