منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

بالی ووڈ فلم ساز وہدایتکار مہیش بھٹ نے اپنی بیٹی عالیہ بھٹ کو غنڈی قرار دیدیا

datetime 12  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ فلم ساز و ہدایت کار مہیش بھٹ نے اپنی صاحبزادی اداکارہ عالیہ بھٹ کو ’غنڈی‘ قرار دے دیا۔اداکارہ کی نئی فلم’ گلی بوائے‘ کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز ہوا ہے، جس میں وہ رنویر سنگھ کے ساتھ پہلی مرتبہ مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔فلم میں عالیہ ایک مسلمان لڑکی سکینہ کا کردار ادا کر رہی ہیں جس میں انہیں انتہائی جذباتی، منہ پھٹ اور اپنے بوائے فرینڈ کیلئے حساس دیکھا جا سکے گا۔ٹریلر میں عالیہ بھٹ کا رنویر سنگھ کیساتھ ایک مکالمہ بھی سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا ہے جس میں دیکھا گیا ہے

کہ وہ بوتل مار کر کسی کا سر پھاڑ دیتی ہیں اور جب رنویر سنگھ ان سے پوچھتے ہیں کہ ایسا کیوں کیا؟ تو وہ جواب دیتی ہیں ’میرے بوائے فرینڈ کیساتھ گلو گلو کریگی تو دھوپتونگی ناں اس کو‘ جس پر رنویر انہیں بہت بڑی غنڈی قرار دیتے ہیں۔اب عالیہ کے والد مہیش بھٹ نے بھی ان کی تصویر کیساتھ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کی اور لکھا، ’عالیہ ایک غنڈی‘ ہے۔ دوسری جانب ٹریلر میں شامل عالیہ بھٹ کے تمام مکالمے بھی مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں جس پر متعدد مزاحیہ میمز بھی بنائی جا رہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…