ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ اداکار گوندا نے قادر خان مرحوم کے بیٹے کی خود پر تنقید پر کہا کہ وہ ابھی بچے ہیں ان کی بات پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز قبل انتقال کر جانے والے بھارتی سینئر اداکار قادر خان کے بیٹے سرفراز خان نے فلم اسٹارگووندا پر تنقید کرتے ہوئے شکوہ کیا تھا کہ گووندا نے باپ جیسے قادر خان کو آخری وقت میں پوچھا تک نہیں۔ گووندا نے قادر خان کو ان کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنا استاد اور باپ جیسا قرار دیا تھا جس کے
رد عمل میں سرفراز خان نے کہا تھاکہ گووندا ایک منافق شخص ہے۔ سرفراز خان کا مزید کہنا تھا کہ اگر گووندا کو قادر خان سے اتنی ہی محبت تھی تو وہ کم از کم ان کے آخری دنوں میں ان کو پوچھ ہی لیتے یا پھر ان کی وفات کے بعد ان کی فیملی کو ایک کال ہی کر لیتے۔ جب یہ بات گووندا کے علم میں آئی تو انہوں نے سرفراز خان کی کسی بھی بات کا برا نہ مانتے ہوئے کوئی رد عمل دینے سے اجتناب کیا ، بس اتنا کہا کہ وہ ابھی بچے ہیں، اس لئے میں ان کی بات پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا ہوں۔