بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

کامیڈی فلم ’منا بھائی 3‘ کب سامنے آئے گی؟ ارشد وارثی نے بتادیا

datetime 10  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ مزاحیہ اداکار ارشد وارثی جو کامیڈی فلم سیریز ’منا بھائی‘ میں اپنی جاندار اداکاری سے خوب تعریفیں بٹور چکے ہیں، اب دوبارہ اس سیریز کی تیسری فلم کے ساتھ سامنے آنے کے لیے تیار ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارشد وارثی نے’’ منا بھائی 3‘‘ کی تیسری فلم کے اسکرپٹ مکمل ہونے کی تصدیق کردی ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا کہ

’فلم کا اسکرپٹ بہت حد تک مکمل ہوچکا ہے، راج کمار ہیرانی نے مجھے بتایا تھا کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال ہی ہوگا، اس فلم میں میں اور سنجے دت ہی کام کریں گے، اس کے علاوہ میں کچھ اور نہیں جانتا۔تاہم ارشد وارثی نے یہ بھی کہا کہ فلم کو جہاں چھوڑا تھا وہیں سے دوبارہ شروع کرنا ان کے لیے مشکل بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی نئی فلم کرتے وقت پرانے کردار کو بھول جاتا ہوں، اور ایسا ہی منا بھائی کے ساتھ بھی ہوا، جب میں اس سیریز کی دوسری فلم کرنے آیا تو پہلی سے مختلف اداکاری کررہا تھا، جبکہ یہ کردار وہی تھا، مجھے محسوس ہوا کہ کچھ غلط ہورہا ہے، جس کے بعد راج کمار ہیرانی اور میں نے پچھلی فلم کے کچھ سینز دیکھے اور میں دوبارہ وہ کردار نبھا پایا۔یاد رہے کہ منا بھائی ایم بی بی ایس 2003 میں ریلیز ہوئی تھی، جس کے بعد اس کا سیکوئل ’لگے رہو منا بھائی‘ 2006 میں سامنے آئی۔ان فلموں میں ارشد وارثی نے منا بھائی کے سرکٹ نامی دوست کا اہم کردار نبھایا۔ارشد وارثی نے اپنی ایک اور کامیڈی سیریز ’گول مال‘ کی 5ویں فلم کی بھی تصدیق کی اور بتایا کہ ’یہ بھی بنائی جائے گی، یہ تو سب ہی جانتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…