جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

ZONG 4Gنے 2018کے تیز ترین سائٹ رول آئوٹ کی تکمیل کر دی

datetime 8  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد(پ ر)ZONG 4Gنے برتری کا ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ پاکستان کے نمبر ون ڈیٹا نیٹ ورک نے 2018کے تیز ترین سائٹ رول آئوٹ کی کامیابی سے تکمیل کر دی ہے، سولہ سو 4Gسائٹس کی چند ماہ میں تعمیر کی گئی تاکہ نیٹ ورک کو مستحکم کیا جائے اور بڑھتی ہوئی صارف ڈیمانڈ کو پورا کیا جا سکے۔ ZONG 4Gاب تک پورے پاکستان میں موبائل نیٹ ورک انفراسٹرکچر تعمیر

کی مد میں تین ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کر چکا ہے۔ کثیر سرمایہ کاری کی بدولت، ZONG 4Gپاکستان کے ہر شہری کو تیز ترین، تعطل کے بغیر اور سب سے زیادہ پائیدار مواصلاتی رابطہ فراہم کرنے پر پرعزم ہے۔ ٹیلی کام صنعت کے سب سے ترقی یافتہ اور جدید نیٹ ورک کے حامل دس ہزار سے زیادہ 4Gفعال سائٹس کے ساتھ ZONG 4Gہمیشہ صف اول میں ہے اور رہے گا، اور طلبہ ، کارپوریٹ سیکٹر اور عوام کو ڈیجیٹل زندگی کے تجربات سے بھی روشناس کرواتا رہے گا۔2018میں ہم نے ڈیٹا صارفین میں غیر معمولی اضافہ کا مشاہدہ کیا۔ پاکستان کے عظیم ترین ڈیٹا ٹریفک کو کنٹرول کرتے ہوئے ہم مارکیٹ میں غالب رہے۔ ہماری صارفین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی سوچ نے ہمیں اس قابل بنایا کہ ہم صارفین کو مزید بہتر خدمات اور جدت پر مبنی حل فراہم کر سکیں۔ ہم نے اپنا قدم دیہی اور کارپوریٹ سیکٹر تک بڑھایا، ہمارا ہدف بہت صاف ہے کہ ہم پاکستان میں جدید دور کے علمبردار بنیں۔ کپنی کے ترجمان نے کہا ۔اپنے نیٹ ورک کی کشادگی کی بدولت، پاکستان کا نمبر ون ڈیٹا نیٹ ورک 4Gمارکیٹ کا لیڈر ہے۔ چنانچہ تیز ترین ، تعطل کے بغیر اور سب سے زیادہ پائیدار مواصلاتی رابطہ کی خصوصیت کے ساتھ ZONG 4Gانڈسٹری میں عمدگی کے نئے معیار مقرر کر رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…