جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

ایشین ڈیولپمنٹ بینک اور بلوچستان حکومت کے درمیان 10 کروڑ ڈالر کا معاہدہ

datetime 8  جنوری‬‮  2019 |

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) بلوچستان میں آب پاشی اور پانی کا نظام بہتر بنانے کے لیے صوبائی حکومت کو 10 کروڑ 70 لاکھ ڈالر دے گا۔ رپورٹ کے مطابق حکومتِ بلوچستان اور اے ڈی بی کے درمیان گزشتہ روز مذکورہ معاملے پر ایک معاہدہ طے پایا تھا۔

صوبائی دارالحکومت میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کے دوران ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیاتی امور سجاد احمد بھٹہ اور اے ڈی بی کے ڈائریکٹر برائے پاکستان شیاؤہونگ ینگ نے معاہدے پر دستخط کیے۔ اس دوران وزیرِاعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور صوبائی وزرا نوابزادہ طارق حسین مگسی اور ظہور احمد بلیدی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اے ڈی بی کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ذراعت بلوچستان کی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کے ذریعے صوبے میں پانی کو بہتر انداز میں استعمال کرنے کا نہ صرف نظام متعارف کروایا جائے گا بلکہ اس کی مدد سے پیداوار اور کسانوں کی آمدن میں بھی اضافہ ہوگا۔ خیال رہے کہ بلوچستان کی آبادی کا 2 تہائی حصہ ذراعت پر انحصار کرتا ہے جس میں صوبے کے 60 فیصد عوام شامل ہیں۔ تاہم صوبے میں خشک سالی کی صورتحال اور ناقص نہری نظام کی وجہ سے اس شعبے اور اس سے وابستہ لوگوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔ واضح رہے کہ بلوچستان میں غربت کی شرح قومی سطح پر غربت کی شرح سے بھی دگنی ہے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…