منگل‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2026 

علیمہ خان کی بے نامی جائیداد کے اصل مالک عمران خان ہیں، عمران خان نے ولی عہد کی گاڑی اس لئے چلائی کیونکہ ۔۔۔! انتہائی سنگین الزام عائد کردیاگیا

datetime 7  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے الزام عائد کیا ہے کہ علیمہ خان کی بے نامی جائیداد کے اصل مالک وزیراعظم عمران خان ہیں۔ پیر کو میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت یہ بھی نہیں بتا سکتی کہ بھیگ کتنی ملی ہے، عمران خان نے جب تماشہ کرنا ہو تو وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنا دیتے ہیں لیکن جب کھانا کھانا ہو تو وزیراعظم ہاؤس بنا دیتے ہیں،

جب شکار پر تنقید کرنی ہو تو وائلڈ لائف آفیسربن جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ولی عہد کی گاڑی اِس لئے چلائی کیونکہ متحدہ عرب امارات میں ذاتی بزنس ہے اور ذاتی بزنس کی علیمہ باجی بے نامی دار ہیں جبکہ بے نامی جائیداد اصل میں وزیراعظم عمران خان کی ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے پی کے میں سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کاحساب دیں، قوم آپ کے جھوٹ اور یوٹرن کو سمجھ چکی ہے جس کا آپ کو حساب دینا ہوگا۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ 50 لاکھ گھر کے نام پر انیل مسرت کیلئے پیسے بٹورنا شروع کردیئے ہیں اور یہ ایک فراڈ ہے جس کا مقصد غریبوں کے پیسے بٹورنا ہے جس سے یو اے ای میں پراپرٹی خریدی جائے گی لہذا عوام ایک بھی فارم نہ لے۔انہوں نے کہا کہ عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھانے کیلئے ایک بار پھر منی بجٹ لایا جارہا ہے اور ان کے پاس منی بجٹ پر جواب نہیں ہے تو اس لئے نیب کو استعمال کرکے سیاسی انتقام لیا جارہا ہے۔ترجمان (ن) لیگ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری صرف ایک علامتی وزیر ہیں، میڈیا کے معاملات پر وزیراعظم کے معاون خصوصی موجود ہیں جس کے بعد جلد یہ علامتی وزیر بھی نہیں رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت خود کنفیوژہے، حکومت جھوٹ بولتی ہے تو اسے نہیں معلوم کس وزیر نے کتنا جھوٹ بولنا ہے؟ کم از کم عوام کو اتنا ہی بتا دیں کہ ابوظہبی کے ولی عہد کتنے دن کیلئے آئے تھے بھلے یہ مت بتائیں کہ آپکو کتنی بھیک ملی۔مریم اورنگزیب کے مطابق ہم نے جھوٹے الزامات پر اپنی تین نسلوں کا حساب دیا ہے لہٰذا احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا لیکن جہاں انتقام کی بات آئے گی اور پاکستان کی عوام کی بات آئے گی تو وہاں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذاکرات کی اندرونی کہانی


پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…