منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کپل شرما کو پچھلے شوز کی ناکامی کی بھاری قیمت چکانی پڑی

datetime 7  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین مزاحیہ اداکار کپل شرما نے اپنے کامیڈی شو کے دوسرے سیزن کے ساتھ دھماکے دار انٹری دی ہے تاہم انہیں اپنے پچھلے شوز کی ناکامی کی بھاری قیمت چکانی پڑی ہے۔نامور کامیڈین کپل شرما کے کامیڈی شو’دی کپل شرما شو‘کے پہلے

سیزن نے مقبولیت میں سب کو پیچھے چھوڑدیاتھا۔ کپل کامیڈی شو کے گزشتہ سیزن کی ہفتہ وار اقساط کا معاوضہ 60 سے 80 لاکھ روپے لیتے تھے تاہم سنیل گروور سے لڑائی اورکپل کی آئے روز خراب رہنے والی طبعیت کے باعث اچانک شو کی ریٹنگ مسلسل گرنا شروع ہوگئی تھی اور بالآخر شو کو بند کرنا پڑگیاتھا۔کپل 2018 کے وسط میں ایک بارپھر ایک اور شو’فیملی ٹائم ود کپل شرما‘ کے ساتھ واپس آئے لیکن یہ شو بھی ناکام رہا اورایک یا دواقساط کے بعد یہ شو بھی بند کرنا پڑا۔ تاہم اب کپل نے 2018 کے آخر میں ایک بار پھر ’دی کپل شرماشو سیزن2‘کے ساتھ دھماکے دار انٹری دی ہے۔شو پہلی ہی قسط سے عوام میں مقبولیت حاصل کرچکا ہے لیکن کپل کو اپنے پچھلے شوز کی ناکامی کی بھاری قیمت چکانی پڑی ہے۔ جہاں کپل کو گزشتہ سیزن کی ہفتہ وار اقساط کے 60 سے 80 لاکھ روپے ملتے تھے وہیں اب ان کے معاوضے میں کمی کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار اقساط کے 15 سے 20 لاکھ روپے مل رہے ہیں۔ جب کہ شومیں شامل کرشنا ابھیشیک اوربھارتی سنگھ کو 10 سے 12 لاکھ روپے مل رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…