اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے ابوظہبی کے ولی عہد کے صرف دو گھنٹے کے لئے پاکستان آنے کی خبروں کی تردیدکرتے ہوئے کہاہے کہ وہ گزشتہ تین دنوں سے پاکستان میں تھے ، میڈیا کی آزادی کو اصل خطرہ عطائی صحافیوں سے ہے،ابوظہبی نے ادائیگیوں کے توازن کیلئے جو ساتھ دیا
اور اب عرب د نیا میں پاکستان جہاں کھڑا ہے خبر سے پہلے کچھ تحقیق ہی کر لینی چاہئے، روزانہ ایک جعلی خبر کی اختراع ہوتی ہے ۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں ابوظہبی کے ولی عہد کے صرف دو گھنٹے کے لئے پاکستان آنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ ایسا ایسا بزرج مہر بیٹھا ہے جس نے زندگی میں فارن آفس نہیں دیکھا وہ بھی خارجہ پالیسی کا ماہررپورٹر ہے،کہ ابوظہبی سے دو گھنٹے کیلئے ولی عہدآئے اور چلے بھی گئے او بھائی ولی عہد تین دن سے پاکستان ہیں آج واپسی اسلام آباد سے ہوئی، تمام تفاصیل پہلے سے طے ہوتی ہیں آج کا دورہ تسلسل میں ہے۔انہوں نے کہاکہ ابوظہبی نے افغانستان میں مذاکرات کیلئے جو کردار ادا کیا، بیلنس آف پیمنٹ کیلئے جو ساتھ دیا اور اب عرب د نیا میں پاکستان جہاں کھڑا ہے خبر سے پہلے کچھ تحقیق ہی کر لینی چاہئے روزانہ ایک جعلی خبر کی اختراع ہوتی ہے میڈیا کی آزادی کو اصل خطرہ عطائی صحافیوں سے ہے چوہدری فواد حسین نے ابوظہبی کے ولی عہد کے صرف دو گھنٹے کے لئے پاکستان آنے کی خبروں کی تردیدکرتے ہوئے کہاہے کہ وہ گزشتہ تین دنوں سے پاکستان میں تھے ، میڈیا کی آزادی کو اصل خطرہ عطائی صحافیوں سے ہے،ابوظہبی نے ادائیگیوں کے توازن کیلئے جو ساتھ دیا اور اب عرب د نیا میں پاکستان جہاں کھڑا ہے خبر سے پہلے کچھ تحقیق ہی کر لینی چاہئے