ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر آتا اور 16 دن میں ختم ہوجاتا ہے ،سابق حکومتی ترجمان فرخ سلیم نے ’’حکومتی ٹیم‘‘ کی دھجیاں اُڑادیں، سنسنی خیز انکشافات

datetime 6  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد(آئی این پی ) سابق حکومتی ترجمان اور ماہر معیشت ڈاکٹر فرخ سلیم نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم کے مشیر رزاق داد نے عمران خان کی دورہ چین کے دوران چینی کمپنی گیزوبا کے حکام سے ملاقات کرائی جو ان کی دورے میں کسی بھی نجی کمپنی سے واحد ملاقات تھی۔اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فرخ سلیم نے کہا کہ حکومت میں رہ کر اہم ٹھیکے لینا مفادات کا ٹکرا ہے،

حکومت کی نیت درست لیکن قابلیت کا فقدان ہے، حکومتی عہدے کے ذریعے جیبیں گرم کرنا کرپشن ہے۔سابق حکومتی ترجمان نے انکشاف کیا کہ رزاق داد نے وزیراعظم کی دورہ چین کے دوران گیزوبا کمپنی حکام سے ملاقات کرائی، گیزوبا واحد نجی کمپنی تھی جس سے وزیراعظم عمران خان ملے اور میں نے گیژوبا کے ساتھ وزیراعظم کی ملاقات کی تصویریں دیکھیں۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر آتا اور 16 دن میں ختم ہوجاتا ہے، کب تک قرضوں سے ملک چلایا جائے گا؟ ملکوں میں دوستی نہیں مفادات ہوتے ہیں، دنیا میں کہیں مفت لنچ نہیں ملتا۔ڈاکٹر فرخ سلیم نے بتایاکہ متحدہ عرب امارات سے 2.8 فیصد شرح سود پر قرض ملا، سعودی عرب سے بھی 3 فیصد سے زیادہ شرح سود پر قرض ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ گردشی قرضہ ماضی کے مقابلے میں ڈیڑھ گنا زیادہ تیزی سے بڑھ رہا ہے، غیریقینی کی صورتحال میں کوئی کاروبار نہیں چل سکتا۔ڈاکٹر فرخ سلیم کا کہنا تھا کہ روپے کی قدر کی حکومتی پالیسی کے نتائج نہیں ملے، مہنگائی دو گنا بڑھ چکی ہے، سابق وزیرخزانہ نے روپے کی قدر منجمد رکھنے کیلئے 9 ارب ڈالر مارکیٹ میں جھونک دیے۔  سابق حکومتی ترجمان اور ماہر معیشت ڈاکٹر فرخ سلیم نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم کے مشیر رزاق داد نے عمران خان کی دورہ چین کے دوران چینی کمپنی گیزوبا کے حکام سے ملاقات کرائی جو ان کی دورے میں کسی بھی نجی کمپنی سے واحد ملاقات تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…