گجرات (آن لائن) پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے موسم سرما کی تعطیلات کے بعد آج بروز پیر 7 جنوری 2019 سے دوبارہ کھلیں گے۔گوجرانوالہ بورڈ میٹرک سالانہ امتحان 2019 کے داخلے بروز سوموار 7 جنوری 2019 تک تین گنا فیس کے ساتھ جاری رہیں گے۔
اس کے بعد داخلہ بھیجنے کے لیے ہر دن 500 جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد سمسٹر بہار 2019 کے داخلے یکم فروری سے شروع ہوں گے۔ گجرات یونیورسٹی بی اے، بی ایس سی سالانہ امتحان 2019 کے داخلے سنگل فیس کے ساتھ 17 جنوری تک جاری رہیں گے۔ پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز انٹرمیڈیٹ سیپلمنٹری امتحان 2018 کے نتیجے کا اعلان 12 جنوری 2019 کو صبح 10 بجے کریں گے۔ گوجرانوالہ بورڈ انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2019 کے داخلے سیپلمنٹری رزلٹ آنے کے ساتھ ہی شروع ہوجائیں گے۔پنجاب یونیورسٹی بی کام پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے داخلے سنگل فیس کے جاری ہیں۔پنجاب یونیورسٹی ایم اے، ایم ایس سی سالانہ امتحان 2019 کے داخلے اگلے ہفتے شروع ہوں گے۔ پنجاب یونیورسٹی ایم اے، ایم ایس سی پارٹ ون سیپلمنٹری 2018 کے داخلے اگلے ہفتے شروع ہوں گے۔پنجاب یونیورسٹی ایم اے، ایم ایس سی پارٹ ون اور پارٹ ٹو سیپلمنٹری امتحان 2018 فروری سے شروع ہوگا۔ پنجاب بھر میں PEC کلاس پنجم اور کلاس ہشتم کے سالانہ امتحان 2019 فروری کے پہلے ہفتے شروع ہوں گے۔گوجرانوالہ بورڈ میٹرک سالانہ امتحان 2019 یکم مارچ سے شروع ہو گا۔ جو ایک ماہ سے زیادہ عرصہ جاری رہے گا۔ پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے موسم سرما کی تعطیلات کے بعد آج بروز پیر 7 جنوری 2019 سے دوبارہ کھلیں گے۔